بھارت نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ ختم کر دی

کھیلوں خبریں

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ ختم کر دی
چیمپئنز ٹرافی، بھارت، پاکستان، افتتاحی تقریب، کیپٹ
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 67 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 53%

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہونے والی افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کو بھارت میں ختم کر دیا ہے. یہ فیصلہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے کے بعد اٹھایا گیا ہے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کیساتھ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیموں کے ہمراہ کوئی تقریب کا پلان نہیں بنایا گیا تھا.

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونے والی افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے ختم ہونے پر خوشی کے شادیانے بجانے لگا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔ بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی

ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس بھی ختم کروادی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے بعد کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب میں کی پاکستان آمد کی خبروں کو بےبنیاد قرار دیکر دباؤ ڈالا گیا کہ سیکیورٹی مسائل کے باعث بھارتی کپتان پاکستان نہیں جائیں گے۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موققف اپنایا ہے کہ آئی سی سی کیساتھ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیموں کے ہمراہ کوئی تقریب کا پلان بنایا ہی نہیں گیا تھا۔گزشتہ برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھی کپتانوں کا کوئی فوٹو شوٹ نہیں ہوا تھا لہذا اب ایسا نہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ البتہ ہم ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سجائیں گے، جہاں کراچی اور لاہور کے دونوں اسٹیڈیمز کا بھی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح ہوگا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی پاکستان آمد کی مختلف تاریخوں کی وجہ سے افتتاحی تقریب یا کپتانوں کا باضابطہ اجتماع ممکن نہیں، انگلینڈ کی ٹیم بھارت کیخلاف ٹی20 سیریز کے بعد 18 فروری کو لاہور پہنچے گی جبکہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر 19 فروری ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان آئے گا۔ایک ہی گروپ میں شامل انگلینڈ اور آسٹریلیا کا 22 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچز کھیلیں گے۔ ایونٹ کی دو بڑی ٹیمیں تاخیر سے پاکستان پہنچیں گی جس کے باعث کپتان کا فوٹو شوٹ یا مشترکہ- پریس کانفرنس شرکت نہیں کرسکیں گے اور یوں روہت شرما بھی پاکستان نہیں آئیں گے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

چیمپئنز ٹرافی، بھارت، پاکستان، افتتاحی تقریب، کیپٹ

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہونے والی تقریب اور کپتانوں کی میٹ کو منسوخ کر دیابھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہونے والی تقریب اور کپتانوں کی میٹ کو منسوخ کر دیابھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہونے والی افتتاحی تقریب اور کپتانوں کی میٹ کو منسوخ کر دیا ہے. بھارتی ٹیم 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی اور میچز دبئی میں کھیلے گی. بھارتی بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کی جرسی پر 'پاکستان' چھاپنے پر اعتراض اٹھایا تھا. پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا موقف ہے کہ ایسی کوئی تقریب کا کوئی پلان بنایا ہی نہیں گیا تھا
مزید پڑھ »

چیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرنچیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرنبھارتی ٹیم کے نہ ہونے کے باعث افتتاحی تقریب کو محدود کا شوشہ چھوڑ دیا
مزید پڑھ »

روہت پاکستان آئیں گے یا نہیں! صورتحال غیر یقینی کا شکارروہت پاکستان آئیں گے یا نہیں! صورتحال غیر یقینی کا شکارکیپٹنز میٹ 16 یا 17 فروری کو کراچی میں ہونے کا امکان ہے
مزید پڑھ »

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025: کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آنے والی ٹیموں کی تاخیر کے باعث کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی۔
مزید پڑھ »

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک نیا تنازع کھڑا کرنے کی تیاری کرلیبھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک نیا تنازع کھڑا کرنے کی تیاری کرلیبھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور تنازع کھڑا کرنے کی تیاری کرلی۔ انہوں نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا۔ اب انہوں نے ٹورنامنٹ سے پہلے ہونے والے دو ایونٹس کو دبئی منتقل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما شریک ہوسکیں۔
مزید پڑھ »

بھارت نے افغان طالبان کی حمایت شروع کی، پاکستان کے فضائی حملوں کی مذمت کیبھارت نے افغان طالبان کی حمایت شروع کی، پاکستان کے فضائی حملوں کی مذمت کیبھارت نے افغان طالبان کی حمایت کرنا شروع کر دی ہے اور پاکستان کے جانب سے افغان سرزمین پر فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 15:27:05