بھارت میں لاپتا بنگلادیشی رکن پارلیمنٹ قتل، پولیس کو لاش مل گئی

پاکستان خبریں خبریں

بھارت میں لاپتا بنگلادیشی رکن پارلیمنٹ قتل، پولیس کو لاش مل گئی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پولیس نے بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں لاپتا ہونے والے بنگلادیش عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ انوار العظیم کی لاش کولکتہ سے برآمد کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوار العظم 12 مئی کو کولکتہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایک دوست کے گھر پر رہائش اختیار کیا تھی، اس کے بعد وہ 14 مئی کو وہاں سے نکلے اور تب سے لاپتا رہے۔

پولیس نے بنگلادیش کے رکن پارلیمنٹ کے لاپتا ہونے کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی تلاش شروع کی تھی۔تاہم آج بنگلادیش حکومت کا بیان سامنے آیا جس میں وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ انوار العظیم کو کولکتہ میں قتل کر دیا گیا جبکہ بنگلادیش میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا جو اس قتل کے منصوبہ ساز ہیں۔ بنگلادیشی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ہمیں معلوم ہوا کہ انوار العظیم کے قتل میں تین بنگلادیشی شہری ملوث ہیں جنہوں نے منصوبہ بنایا تھا، بہت جلد رکن پارلیمنٹ کو قتل کرنے کے محرکات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب، کولکتہ پولیس نے قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جبکہ مقتول انوار العظیم کے اہل خانہ کولکتہ پہنچ رہے ہیں۔

گزشتہ روز پولیس نے بتایا تھا کہ انوار العظیم کے موبائل کی آخری ٹاور لوکیشن بہار میں تھی، انوار العظیم کا موبائل فون 14 مئی سے بند ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ ان سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بنگلادیش کے رکن پارلیمنٹ بھارت میں لاپتا ہوگئےبنگلادیش کے رکن پارلیمنٹ بھارت میں لاپتا ہوگئےبھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بنگلادیش عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ انوار العظیم تقریباً ایک ہفتے سے لاپتا ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
مزید پڑھ »

آسٹریلیا کی رکن پارلیمان برٹنی لاؤگا: ’مجھے نشہ آور چیز دی گئی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘آسٹریلیا کی رکن پارلیمان برٹنی لاؤگا: ’مجھے نشہ آور چیز دی گئی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا‘آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ کی رکن پارلیمنٹ نے پولیس میں شکایت درج کی ہے کہ انھیں نشہ آور چیز دی گئی اور انھیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

لندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنالندن کے پہلے مسلم میئر کو اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز رویے کا سامنابرطانوی رکن پارلیمنٹ اسلامو فوبیا اور مسلمانوں پر تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، صادق خان
مزید پڑھ »

اشتعال انگیز بیان پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا مشکل میں پڑ گئیںاشتعال انگیز بیان پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ نونیت رانا مشکل میں پڑ گئیںرپورٹ کے مطابق حال ہی میں بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ کانگریس کو ووٹ دینا مطلب پاکستان کو ووٹ دینا ہے۔
مزید پڑھ »

دوست نے اپنے روم میٹ کو اسکی سالگرہ والے دن قتل کردیادوست نے اپنے روم میٹ کو اسکی سالگرہ والے دن قتل کردیاجنونی شخص نے اپنے روم میٹ کو اس کی سالگرہ والے دن قتل کردیا جبکہ اس کی لاش کی باقیات کو علاقے میں کئی جگہ بکھیر دیا۔
مزید پڑھ »

قاتل، قتل کرنے کے بعد آدم خور بن گیا، حقیقی دہشتناک وارداتقاتل، قتل کرنے کے بعد آدم خور بن گیا، حقیقی دہشتناک وارداتقاتل نے ایک شخص کو قتل ہی نہیں کیا بلکہ قتل کے بعد آدم خور کی طرح مقتول کی لاش کو کھا گیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 15:23:56