بھولے کا ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹائٹل گیت گانا اور عدنان صدیقی کا پیانو بجانا
ڈرامہ ’رانجھا رانجھا کردی‘ سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے اداکار عمران اشرف کی بہترین اداکاری نے کردار ’ بھولے‘ کو بھولنے نہیں دیا، اس کردار نے مداحوں کی ہمدردی ہی نہیں سمیٹی بلکہ دل بھی جیت لیے تھے۔ ’بھولے‘ کے کردار سے عمران اشرف نے خود کو ایک بہترین اداکار ثابت کردیا ہے لیکن کیا وہ ایک اچھے گلوکار بھی ہیں؟ اس کا فیصلہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔
ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے جا ندار اداکاری اور دل پر نقش ہوجانے والے مکالموں کے لیے شہرت رکھنے والے ڈرامے ’ میرے پاس تم ہو‘ میں راحت فتح علی خان کی دل سوز آواز میں ٹائٹل سونگ نے شہرت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، کیا بچہ کیا بڑا کیا بزرگ اور کیا نوجوان، سب کے لبوں پر اس گانے کے بول ہیں اور سب یہی گانا زیر لب گنگناتے نظر آتے ہیں۔
انسٹا گرام پر ہم سب کے ہی ’بھولے‘ عمران اشرف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسی گانے کا حق ادا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جب کہ عدنان صدیقی پیانو پہ دھن بجاتے نظر آرہے ہیں۔ عمران اشرف نے کیپشن لکھا کہ جب روم میں ہو تو ایسا کرو جیسا رومی کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کھل کر تعریف بھی کی۔
عمران اشرف کی آواز میں میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل گانا سنیں اور کمنٹ میں بتائیں کہ ہم سب کا ’بھولا‘ کتنا اچھا گلوکار ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بچوں کی آوازمیں ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کے گانے کی سوشل میڈیا پردھوم - ایکسپریس اردوننھے گلوکاروں کوصارفین کی جانب سے چھوٹے راحت فتح علی خان قرار دیا جارہا ہے
مزید پڑھ »
’میرے پاس تم ہو‘ گانا کم عمر طالب علموں کی آواز میں’میرے پاس تم ہو‘ گانا کم عمر طالب علموں کی آواز میں، ویڈیو وائرل مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu MerePaasTumHo
مزید پڑھ »
عراقی وزیراعظم کا استعفیٰ منظور، مظاہرین کا نئے انتخابات کا مطالبہعراقی وزیراعظم کا استعفیٰ منظور، مظاہرین کا نئے انتخابات کا مطالبہ Iraq Protests IraqiPM Resigns ReElection IraqiGovt UN OIC_OCI IraqProtests
مزید پڑھ »
بھارت: خاتون کا ریپ کے بعد قتل، عوام کا احتجاج - World - Dawn News
مزید پڑھ »