بہاولنگر میں کپاس کی فصل تیار ہو کر مارکیٹ میں پہنچ چکی ہے مگر مارکیٹ میں کاٹن کا مناسب ریٹ نہ ملنے کی وجہ سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔
ضلع بہاولنگر میں اس بار 10 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی ہے جو اب تیار ہو کر مارکیٹ میں پہنچ چکی ہے۔مہنگی کھاد، اسپرے، بیج اور پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کے بعد تیار ہونے والی فصل کو مارکیٹ میں مناسب ریٹ نہیں مل رہے، جس کی وجہ سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
کپاس کی فصل کسانوں کے لیے وائٹ گولڈ سمجھی جاتی ہے، کسان اپنے سال بھر کے خرچے کپاس کی فصل سے ہی پورے کرتے ہیں۔ حکومت نے اس دفعہ کپاس کا ریٹ 8500 روپے مقرر کیا ہے مگر مارکیٹ میں کوئی بیوپاری حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر کپاس خریدنے کو تیار نہیں۔کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر روئی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دریائے ستلج میں بہاولپور، بہاولنگر پر پانی کی سطح بلند، فصلیں زیر آببہاولنگر: (دنیا نیوز) دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے، جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں پانی کی زد میں آگئیں۔
مزید پڑھ »
پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات عدالت طلبانسداد دہشتگردی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ ہونے پر ڈی آئی جی
مزید پڑھ »
آٹے کی قیمت میں اضافہ، نان بائیوں نے روٹی 30 اور پراٹھا 60 روپے کا کردیا - ایکسپریس اردوٹیکسوں میں اضافہ لاگو ہوتے ہی اوپن مارکیٹ میں آٹا اور چینی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، جس سے عوام شدید پریشان ہیں
مزید پڑھ »
کراچی : مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آنا شروعکراچی : شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد ساڑھے 400 روپے پر آگئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید پڑھ »
کراچی اور لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہکراچی اور لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »