چیئرمین پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر نے ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے پر کہا ہے کہ یہ کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر نے ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے پر ردعمل میں کہا ہے کہ 19 لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر 67 لوگ تھے، 19 کو معافی ملی، 48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اس حوالے سے طے کر چکی
ہے۔ مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں، 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے“کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کے لیے ارسال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ سب جماعتیں مل جل کر عوام اور ملک کے وسیع ترمفاد میں بیٹھیں، ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمان نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کے لیے“کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کے لیے ارسال کیا گیا، 19 مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا، ان مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے
سانحہ 9 مئی، پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر، معافی، ملٹری
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
9 مئی سانحہ کے مجرمانوں کو رحم کی پٹیشنز منظورپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عملدرآمد کے دوران مجرمانوں نے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔
مزید پڑھ »
مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیںسانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں ۔
مزید پڑھ »
سزاؤں پر عمل درآمد میں مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیںآئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں۔
مزید پڑھ »
اذربائیجان کا صدر طیارہ حادثہ پر روس کا رد عملاذربائیجان کے صدر نے قازقستان میں گرنے والے طیارے پر روسی صدر کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حقائق چھپانے کی کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے خلاف درخواست پر سماعتڈی چوک احتجاج میں جاں بحق اور لاپتا کارکنان کے معاملے پر بیرسٹر گوہر نے پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کی تھی
مزید پڑھ »
تحریک انتشار گولی چلنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعاتگولی چلی ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لاتے؟ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل
مزید پڑھ »