سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ نے استفسار کیا کہ بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟ رجسٹرار سپریم کورٹ نے بتایا کہ یہ کیس آئینی بینچ کا تھا غلطی سے ریگولربینچ میں لگ گیا تھا۔ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس میں کہا کہ اگر یہ غلطی تھی تو عرصے سے جاری تھی اب ادراک کیسے ہوا؟ معذرت کے ساتھ غلطی صرف اس بینچ میں مجھے شامل کرنا تھی، میں اس کیس کو ہائیکورٹ میں سن چکا تھا، پتہ نہیں مجھے اس بینچ میں شامل کرنا غلطی تھی یا کیا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اس معاملے پر اجلاس کیسے ہوا؟ کیا کمیٹی نے خود اجلاس بلایا یا آپ نے درخواست کی؟
بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کے سماعت کے دوران رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔ سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ نے استفسار کیا کہ بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟ رجسٹرار سپریم کورٹ نے بتایا کہ یہ کیس آئینی بینچ کا تھا غلطی سے ریگولربینچ میں لگ گیا تھا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے بتایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون ایکٹ آف پارلیمنٹ ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت ججز کمیٹی عدالتی بینچ سے کیس واپس لے سکتی ہے۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ججزآئینی کمیٹی نے منٹس میں کہا 26ویں آئینی ترمیم کیس آٹھ ججز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جاتا ہے، اس لیے یہ کیس آئینی بینچ میں بھیجا جاتا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف تو ہم کیس سن ہی نہیں رہے تھے، چلیں اچھا ہے، اس کیس کے بہانے کیسز تو لگنا شروع ہوگئے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہم توہین عدالت کے معاملے پر کس حد تک جا سکتے ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھیں گے۔
عدلیہ سپریم کورٹ بینچز کیس توہین عدالت ججز کمیٹی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کیلئے مقررسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتا افراد کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے
مزید پڑھ »
کے الیکٹرک کیخلاف بڑا فیصلہ، عدالت کا کرنٹ سے جاں بحق کمسن کے والدین کو 2 کروڑ ادا کرنیکا حکمکراچی میں 8 سالہ اذہان کے کرنٹ لگنے سے جان بحق ہونے کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو 2 کروڑ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھ »
کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت: عدالت نے کے الیکٹرک کو 1.93 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دتاکراچی میں کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک کو 1.93 کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دتا ہے۔
مزید پڑھ »
رانی پورکمسن ملازمہ ہلاکت کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمہ پھر سیشن کورٹ بھیج دیاکیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے چیف جسٹس آفریدی کو خط لکھ بینچز اختیارات کا کیس مقرر نہ ہونے پر نوٹس ارسال کیاسپریم کورٹ کے جسٹس منصور، جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل عباسی نے بینچز اختیارات سے متعلق کیس مقرر نہ ہونے پر چیف جسٹس آفریدی کو خط لکھ دیا ہے۔ جسٹس منصور نے معاملے کو توہین عدالت بھی قرار دیا ہے۔ خط میں جسٹس عقیل عباسی کو 16 جنوری کو بینچ میں شامل کیا گیا ہے اور 20 جنوری کو کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ جسٹس منصور نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھی خط لکھا ہے جس میں ان کا نقطہ نظر ریکارڈ پر موجود ہے۔
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کے بینچز کے اختیارات، جسٹس منصورعلی شاہ کا حکمنامہ جاریعدالت سمجھتی ہے کہ مقدمے کی مزید سماعت سے پہلے اس اعتراض پر فیصلہ کرنا ضروری ہوگا، جسٹس منصور علی شاہ
مزید پڑھ »