بھارت; بیوی کی کرونا سے موت، شوہر کی عجیب وغریب حرکت ARYNewsUrdu
نئی دہلی: بھارت میں بیوی کی کروناٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر فرار ہوگیا، بدقسمتی سے مریضہ انتقال کرگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والا شہری اس وقت گھر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جب اسے پتا چلا کہ اس کی بیوی کرونا کا شکار ہوچکی ہے، مذکورہ خاتون مریضہ آج انتقال کرگئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی جوڑے کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور وہ بنگلورو کے علاقے مہالکشمی میں رہائش پذیر تھے، فرار ہونے والے شوہر کی تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔بھارتی عورت گزشتہ دنوں کرونا کا شکار ہوئی تھی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کرونا کے باعث انتقال کرگئی۔ شوہر کرونا رپورٹ آنے کے بعد سے ہی فرار ہے اور اب تک کوئی خبر نہیں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر بیوی کی آخری رسومات میں بھی شریک نہیں ہوا، مذکورہ شخص کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھان بین کررہے ہیں، امید ہے جلد شہری کو ڈھونڈ نکالیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ترکی کی لبنان کو بیروت بندرگاہ کی آبادیوں کی تعمیر نو میں مدد کی پیشکشترکی کی لبنان کو بیروت بندرگاہ کی آبادیوں کی تعمیر نو میں مدد کی پیشکش Lebanon BeirutExplosion BeirutPort Turkey Rebuild Reconstruction Offers trpresidency RTErdogan fuatoktay
مزید پڑھ »
رکشہ گینگ سے جڑے 2 انتہائی مطلوب ملزمان فوٹیج کی مدد سے گرفتارشہر قائد کے علاقے فیروزآباد کی پولیس نے رکشہ گینگ سے جڑے 2 انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھ »
ملک میں کورونا سے متاثر 76 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے کمکورونا کے خلاف جنگ میں 53 ڈاکٹرز جان کی بازی ہارے، ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ اور 2 نرسز کے ساتھ ساتھ 20 پیرامیڈیکل اسٹاف جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھ »
گزشتہ سال کی طرح سب سے بڑی شجرکاری کی مہم جہلم میں ہوگی،فواد چوہدریگزشتہ سال کی طرح سب سے بڑی شجرکاری کی مہم جہلم میں ہوگی،فواد چوہدری ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
PDMA سندھ کی بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاریپروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے بارشوں سے صوبے میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
مزید پڑھ »
گزشتہ سال کی طرح سب سے بڑی شجرکاری کی مہم جہلم میں ہوگی،فواد چوہدریگزشتہ سال کی طرح سب سے بڑی شجرکاری کی مہم جہلم میں ہوگی،فواد چوہدری fawadchaudhry pid_gov
مزید پڑھ »