میاں خان: افغانستان کا خانہ بدوش باپ جو بیٹیوں کو تعلیم دلانے کے لیے پر عزم ہے
میاں خان خود روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرتے تھے تاہم دل کے مرض کی باعث اب وہ محنت مزدوری نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مرض نے انھیں گھر میں بٹھا دیا ہے۔www.facebook.com/@Swedish Committee for Afghanista
میاں خان نے بتایا کہ وہ خود تو تعلیم حاصل نہیں کر سکے لیکن اپنے پسماندہ گاؤں کو دیکھ کر بڑی خواہش پیدا ہوتی ہے کہ بیٹیوں کو تعلیم دلوائیں اسی لیے روزانہ انھیں سکول لے جاتے ہیں۔ اپنی بچیوں کو تعلیم دلوانا ان کی زندگی کا اب بنیادی مقصد بن چکا ہے۔ میاں خان اپنی تین بیٹیوں کو دوسرے گاؤں موٹرسائیکل پر لے جاتے ہیں۔ میاں خان کی سات بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔میاں خان کی تین بڑی بیٹیاں گاؤں سے باہر دوسرے گاؤں میں تعلیم حاصل کرنے جاتی ہیں۔ دو بیٹیاں روزی اور سائرہ ساتویں جبکہ جنت بی بی پانچویں جماعت میں پڑھ رہی ہیں۔ چھوٹی چار بیٹیاں گاؤں میں ایک استاد کے گھر پڑھنے جاتی ہیں۔میاں خان کی بڑی بیٹی روزی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ صبح چھ بجے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوسرے گاؤں جاتے...
روزی کا کہنا ہے کہ انھیں سکول میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جاتی ہے جن میں انگریزی اور سائنس کے مضامین شامل ہیں۔ روزی کے مطابق ان تمام بہنوں کی خواہش ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر بنیں اور اپنے علاقے میں لوگوں کی خدمت کر سکیں۔میاں خان نے بتایا کہ ان کا گاؤں بہت پسماندہ ہے اور گاؤں میں زیادہ آبادی نہیں ہے البتہ اب لوگ اس علاقے میں آباد ہو رہے ہیں اور زیادہ تر افراد باغبانی کے پیشے سے منسلک ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے گاؤں کے قریب ایک سکول ہے لیکن وہاں استاد نہیں...
صحت کی سہولیات تو ویسے ہی ان کے بڑے شہروں میں بھی مشکل سے ملتی ہیں اور اس کے لیے انھیں پاکستان جانا پڑتا ہے۔سوشل میڈیا پر میاں خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ تصویر ایسی وائرل ہوئی کہ ہر کوئی اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’پارٹی پر مشکل وقت آیا تو حامد خان کو لیڈر کے ساتھ کھڑا نہیں پایا‘پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد خان کو شو کاز نوٹس بھیجے جانے کے معاملے پر پارٹی رکن عون چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب پارٹی پر مشکل وقت آیا تو حامد خان کو لیڈر کے ساتھ کھڑا نہیں پایا۔
مزید پڑھ »
بیوی کے ساتھ رنجش پر باپ نے 5 ماہ کی ننھی بچی کو مار ڈالا
مزید پڑھ »
سربراہ الیکشن کمیشن کے عدم تقرر سے پیدا بحران پر غور کے لیے اپوزیشن اجلاس طلبپارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں سربراہ الیکشن کمیشن اور ارکان کے عدم تقرر سے پیدا ہونے والے بحران پر غور ہوگا۔
مزید پڑھ »
ابو ظہبی کے ولی عہد اس بچی کے گھر جانے پر مجبور ہوگئےابو ظہبی کے ولی عہد محمد بِن زاید جیسے ہی بچی کے قریب پہنچے اس بچی نے اپنا ہاتھ ان کی جانب بڑھایا لیکن ولی عہد اسے دیکھے بغیر ہی آگے بڑھ گئے۔
مزید پڑھ »