بی ایم ڈبلیو میری نہیں، سندھ حکومت نے خریدی، گورنر

پاکستان خبریں خبریں

بی ایم ڈبلیو میری نہیں، سندھ حکومت نے خریدی، گورنر
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 69 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 51%

سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کی تباہی کی ذمہ دار ماضی کی دونوں حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتساب پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ترجیح ہے nadeemmalik

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ ميرے پاس کوئی بی ايم ڈبليو گاڑی ہے ہی نہيں، جس گاڑی کے بارے ميں باتيں ہو رہی ہيں وہ گورنر ہاؤس کی ہے اور سندھ حکومت نے خریدی تھی۔

سماء کے پروگرام نديم ملک لائيو ميں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کی تباہی کی ذمہ دار ماضی کی دونوں حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتساب پی ٹی آئی حکومت کی پہلی ترجیح ہے، احتساب کے عمل کی ہوا کا کوئی رخ نہيں ہونا چاہئے، احتساب کا عمل کرپشن کے خاتمے کيلئے ہے، وزيراعظم کا کہنا تھا نواز شريف کی طبيعت واقعی خراب ہے، انہیں علاج کيلئے جانا چاہئے، وفاقی حکومت نے نواز شريف کے علاج کيلئے ميڈيکل بورڈ تشکيل ديا اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم...

ان کا کہنا تھا کہ وزيراعظم نے کہا غريب اور امير کيلئے ايک قانون ديکھنا چاہتے ہيں، حکومت، فوج اور عدليہ ايک پيج پر ہوں تو اس سے بہتر کیا چیز ہے، اداروں کے درميان کسی قسم کی دراڑ نہيں، عمران خان جو کہتے ہيں وہ کرکے دکھاتے ہيں، پاکستان کا اميج اور معيشت بہتر ہورہی ہے، عمران خان بہت مطئمن ہیں۔ ندیم ملک سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ نیا وزیراعظم یا نیا الیکشن کسی کے دل کی خواہش ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی کے لیڈر صرف عمران خان ہیں اور رہیں گے، آصف زرداری کیخلاف عدالتیں جو فیصلہ کریں گی قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی بی ایم ڈبلیو گاڑی نہیں، جس گاڑی کی بات ہورہی ہے وہ سرکاری ہے، یہ گاڑی میری فیملی کے استعمال میں ہے، جو سندھ حکومت نے خریدی تھی، سيکیورٹی اداروں کے علم ميں ہے کہ گاڑی گورنر ہاؤس کی ہے، جب ٹی وی پر خبر چلی تو سندھ حکومت کو ايکشن لينا چاہئے تھا، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ تعلقات میں بریک ڈاؤن ہے، میں عمران خان کو نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ، بلاول کو نہیں روک سکتے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

SAMAATV /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: 96 قتل کے الزام میں ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار - Pakistan - Dawn Newsکراچی: 96 قتل کے الزام میں ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، فاروق ستار سے رابطے کا انکشاف - ایکسپریس اردوایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، فاروق ستار سے رابطے کا انکشاف - ایکسپریس اردوفاروق ستار سے 90 میں ملاقات ہوتی تھی اور رہائش کا بندوبست بھی وہی کرواتے تھے، ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا
مزید پڑھ »

کراچی سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم یوسف کے انکشافاتکراچی سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم یوسف کے انکشافات
مزید پڑھ »

M Ibrahim Khan : ایم ابراہیم خان:-ہر بے وفا کا شکریہM Ibrahim Khan : ایم ابراہیم خان:-ہر بے وفا کا شکریہفرید خان کی باتیں لڑکی کی سمجھ میں آگئیں۔ اُس نے بیزاری اور مایوسی ترک کی اور دوبارہ زندگی کی طرف آگئی۔ نارمل انسان کی طرف رہنا شروع کیا اور پڑھائی بھی مکمل کی۔ پڑھیئےایم ابراہیم خان کا مکمل کالم: DunyaColumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »

آئی ایم ایف کے قرضوں میں فراڈآئی ایم ایف کے قرضوں میں فراڈ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-12 15:16:22