بی ایل ایس اور اٹلی کے سٹوڈنٹ ویزے: پاکستانی طلبہ ویزا اپوائنٹمنٹ کے لیے مہینوں سے منتظر

پاکستان خبریں خبریں

بی ایل ایس اور اٹلی کے سٹوڈنٹ ویزے: پاکستانی طلبہ ویزا اپوائنٹمنٹ کے لیے مہینوں سے منتظر
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 82 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 36%
  • Publisher: 59%

گزشتہ ہفتے لاہور اور اسلام آباد میں واقع بی ایل ایس کے دفاتر کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا تاکہ ان مسائل کا کوئی حل نکل آئے۔

پاکستانی طلبہ اٹلی کے ویزا اپوائنٹمنٹ کے لیے مہینوں سے منتظر: ’ایجنٹس لوگوں کے خوابوں پر سانپ بن کر بیٹھے ہیں‘’بہن بھائیوں کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے وہ پانچ پانچ گھنٹے تک پیج ریفریش کرتے رہتے ہیں کہ اپوائنٹمنٹ ملے گی لیکن دو ماہ ہو گئے ہیں ابھی تک اپوائنٹمنٹ نہیں ملی۔‘

ابوبکر نے بی بی سی کو بتایا کہ اپوائنٹمنٹس ایک مخصوص مدت کے لیے کھولی جاتی ہیں تاہم درخواست گزاروں کو کوئی اطلاع نہیں آتی کہ اپوائنٹمنٹ کھل گئی ہیں اور اس وجہ سے انھیں بار بار ویب سائٹ پر نظر رکھنی پڑتی ہے۔ ابوبکر بتاتے ہیں کہ انھیں اٹلی جا کر تعلیم حاصل کرنے کا آئیڈیا یوٹیوب سے ملا جب انھوں نے وہاں مکین پاکستانی فیضان علی قریشی کے ’نالج سٹیشن‘ نامی چینل پر اٹلی میں مواقع سے متعلق ویڈیوز دیکھیں۔

تاہم فیضان علی نے بتایا کہ ’جب ویزا سروسز بی ایل ایس انٹرنیشنل منتقل ہوئیں تو معاملات میں بہتری آئی اور لوگوں کو اپوائنٹمنٹس ملنا شروع ہو گئیں تاہم کچھ ٹائم بعد معاملات واپس اسی طرح ہو گئے اور لوگوں کے اٹلی جانے کے خوابوں پر ایجنٹس سانپ بن کر بیٹھ گئے۔‘فیضان علی نے ایسے بے شمار کیسز کے بارے میں بتایا جہاں اٹلی جانے کے لیے ویزا کنسلٹنٹس لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ با آسانی اپوائنٹمنٹس لے دیں گے لیکن وہ ایک اپوائنٹمنٹ کے عوض 1.

تاہم ویزا درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ بی ایل ایس کے دفتر پر درجنوں درخواست گزار موجود ہوتے ہیں۔ اگر روزانہ صرف دو یا تین اپوائنٹمنٹس ملتی ہیں تو وہاں موجود درخواست گزار لوگوں کی تعداد بھی اتنی ہی ہونی چاہیے؟نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسلام آباد کی ایک ٹریول ایجنٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹریول ایجنٹس ایمبسی سے لائسنس حاصل کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ درخواست گزاروں کی مدد کرتے ہیں۔

’اگر ایجنٹ مخلص ہے تو انھیں اپنے لائسنس کی کاپی دینے سے ہچکچاہٹ نہیں ہو گی۔ اس لائسنس پر کیو آر کوڈ اور لائسنس نمبر دونوں درج ہوتے ہیں۔ اگر کوئی آپ کو اپنے لائسنس کی تفصیلات نہ دے تو سمجھ جائیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔‘ ’اس لائسنس کو حاصل کرنے کے لیے ایمبیسی کی مطلوبہ شرائط پوری کرنی ہوتی ہیں۔ پھر ہی آپ کو یہ لائسنس مل سکتا ہے۔ بنیادی طور پر آپ کو ویزا عمل کے بارے میں ساری معلومات ہونی چاہیے ہیں۔‘

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ محسن نقویچینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی14 اگست سے چینی شہریوں کے لیے ویزا آن لائن ہو جائے گا، محسن نقوی
مزید پڑھ »

حسینہ کو سگی بھانجی کے برطانوی کابینہ میں ہونےکے باوجود سیاسی پناہ میں مشکلات کیوں؟حسینہ کو سگی بھانجی کے برطانوی کابینہ میں ہونےکے باوجود سیاسی پناہ میں مشکلات کیوں؟امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا ہے اور وہ سیاسی پناہ کی درخواست پر برطانیہ کے جواب کی منتظر ہیں، بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »

کراچی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے جان بچا لیکراچی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے جان بچا لیوزیر داخلہ سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی ملیر اور انکی ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا
مزید پڑھ »

Literally Anybody Else نام سے صدارتی انتخاب لڑنے والا امریکی شہریLiterally Anybody Else نام سے صدارتی انتخاب لڑنے والا امریکی شہریElse بڑی پارتیوں کے امیدواروں کے خلاف احتجاج اور موجودہ نظام سے ناپسندیدگی کے اظہار کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں
مزید پڑھ »

بنگلادیشی طلبہ کا ایک بار پھر حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلانبنگلادیشی طلبہ کا ایک بار پھر حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلانطلبہ کوٹا مخالف مظاہروں میں ہلاک افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں: خبر ایجنسی
مزید پڑھ »

پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئےپیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئےبھارت کے نیرج چوپڑا اور پاکستانی اولمپئین کے درمیان مقابلہ ہوگا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 06:16:19