تائیوان میں سمندری طوفان گیمی سے تباہی، کارگو جہاز ڈوب گیا، متعدد افراد ہلاک و لاپتہ

Philippines خبریں

تائیوان میں سمندری طوفان گیمی سے تباہی، کارگو جہاز ڈوب گیا، متعدد افراد ہلاک و لاپتہ
Taiwan
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 53%

تائیوان میں مسلسل دوسرے روز اسکول، دفاتر اور کاروبار بند جبکہ ٹرین سروس معطل ہے، تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں

۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کے باعث تائیوان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشوں کے باعث تائیوان میں آج مسلسل دوسرے روز اسکول، دفاتر اور کاروبار بند جبکہ ٹرین سروس معطل ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تقریباً 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان میں طوفان کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 3 افراد کی ہلاکت اور 266 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں، متاثرہ علاقے سے 8000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق تائیوان کے سمندر میں تنزانیہ کے پرچم والا کارگو جہاز ڈوب گیا، جہاز ڈوبنے سے عملے کے 9 افراد لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ادھر چین کے جانب بڑھنے والے طوفان کے باعث چین کے صوبوں فوجیان اور زیجیانگ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مقامی انتظامیہ نے شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے الرٹ جاری کر دیے ہیں اور فوجیان میں ٹرین سروس احتیاطاً بند کر دی گئی ہے۔تائیوان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل طوفان گیمی نے فلپائن میں بھی تباہی مچائی اور مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

فلپائن کے سمندر میں بھی طوفان کے باعث 15 لاکھ لیٹر انڈسٹریل تیل رکھنے والا ٹینکر ڈوبنے سے تیل سمندر کی سطح پر پھیل گیا، ٹینکر پر موجود عملے کے 16 افراد کو بچالیا گیا جبکہ ایک لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Taiwan

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

خطرناک سمندری طوفان ’گیمی‘ تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیاخطرناک سمندری طوفان ’گیمی‘ تائیوان کے ساحل سے ٹکرا گیاایک اندازے کے مطابق 3 لاکھ سے زائد شہری سمندری طوفان گیمی کی وجہ سے بجلی سے محروم ہیں
مزید پڑھ »

سمندری طوفان کے باعث بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئیسمندری طوفان کے باعث بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئیتیسرے درجے کا سمندری طوفان بیرل آج رات یا پیر کی صبح بارباڈوس سے ٹکرائے گا
مزید پڑھ »

بنگلادیش: کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج میں آج 70 سے زائد افراد ہلاک، مجموعی تعداد 105 ہوگئیبنگلادیش: کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج میں آج 70 سے زائد افراد ہلاک، مجموعی تعداد 105 ہوگئیجمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم و بیش 75 افراد ہلاک ہوئے، صرف ڈھاکا شہر میں 52 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔
مزید پڑھ »

1500 ٹن تیل لے جانے والا ٹینکر فلپائنی سمندری حدود میں ڈوب گیا1500 ٹن تیل لے جانے والا ٹینکر فلپائنی سمندری حدود میں ڈوب گیاجبکہ تیل سمندر کی سطح کے بڑے حصے پر پھیلنا شروع ہو گیا ہے
مزید پڑھ »

گلیشیئر پگھلنے سے سکردو میں آنے والے سیلاب سے تباہی، متعدد دیہات متاثر، دو ...سکردو( ڈیلی پاکستان آن لائن )گلیشیئر پگھلنے سے سکردو میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ، سیلابی نالے کی زد میں آنے سے دو درجن سے زائد مکانات اور سینکڑوں کنال اراضی پر فصلیں تباہ ہو گئیں۔سیلاب نے برگی نالے کے قریب واقع متعدد دیہات کو متاثر کیا، پانی کی فراہمی اور آبپاشی کے چینلز کو بھی نقصان پہنچا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق سیلابی پانی سے گھروں کو...
مزید پڑھ »

اسرائیل کا یمن میں حوثی باغیوں کی بندرگاہ پر فضائی حملہاسرائیل کا یمن میں حوثی باغیوں کی بندرگاہ پر فضائی حملہحوثیوں سے منسلک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں تین افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-24 08:09:36