لیبیا سے روانہ ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سمندر میں ڈوب جانے سے 60 افراد ہلاک ہو گئے تاہم پچیس افراد کو انتہائی خراب حالت میں بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں ساٹھ افراد ڈوب گئے، تارکین وطن لیبیا سے سمندر کے راستےاٹلی اور مالٹا پہنچنے کی کوشش میں جان سےگئے۔
اٹلی کوسٹ گارڈ نے انتہائی خراب حالت میں پچیس افراد کوبچا لیا ہے، حادثےکےشکارافراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔ بہترمستقبل کی آس میں مشکل راستوں سےغیرقانونی طورپریورپ جانےوالےہرسال سیکڑوں افراد اپنی جان گنوا رہے ہیں، یہ اس برس جنوری سے اب تک بحیرہ روم میں ہونے والی کل 279 اموات میں شامل ہیں۔ اس عرصے میں کل 19,562 افراد اس راستے کے ذریعہ اٹلی پہنچے ہیں۔
زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ کشتی لیبیا کے شہر زاویہ سے روانہ ہوئی، جس میں تقریباً 85 افراد سوار تھے ، جن میں کچھ خواتین اور کم از کم ایک چھوٹا بچہ بھی شامل تھا۔ روانگی کے کچھ دیر بعد انجن ٹوٹ گیا تھا ، جس کے بعد وہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے لہروں کے رحم و کرم پربہہ رہی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پشاور دھماکا، ہلاک و زخمی دہشتگردوں کی شناخت ہوگئیپشاور بورڈ بازار میں آج صبح ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تینوں دہشتگرد تھے اور پولیس کے مطابق ان کی شناخت ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »
سعودی عرب کی گوادر متاثرین کیلیے بھیجی گئی امداد بلوچستان حکومت کے حوالےسعودی عرب کی گوادر کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھیجی گئی ہنگامی امداد بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئی۔
مزید پڑھ »
کراچی: صدر پاسپورٹ آفس میں آتشزدگی، تمام ریکارڈ جل گیاکراچی: صدر میں پوسٹ آفس کے پرانے دفاتر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں پاسپورٹ آفس کا پرانا ریکارڈ اور ایک گاڑی جل گئی۔
مزید پڑھ »
ترک صدر کے قافلے کی گاڑی کو حادثہرپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثے کی زد آکر ہلاک اور زخمی ہونے والے صدارتی محافظوں کی شناخت کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
اسکول پرنسپل کا خاتون ٹیچر پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرلپرنسپل کا یہ حیران کن فعل اس وقت منظر عام پر آیا جب اس واقعے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی اور تیزی سے وائرل ہوگئی
مزید پڑھ »
ماضی میں دیکھی گئی اڑن طشتریوں کا معمہ: خلائی مخلوق یا امریکہ کے خفیہ تجربات؟1950 اور 1960 کی دہائی میں دیکھی گئی غیر شناخت شدہ اشیا (یو ایف او) یا اڑن طشتریاں حقیقت میں جدید امریکی جاسوس طیاروں اور سپیس ٹیکنالوجی کے تجربات تھے۔
مزید پڑھ »