880بیگز میں سے 22 ٹن خشک دودھ برآمد کیا گیا، کسٹمز حکام
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے حساس ادارے کی معلومات پر ماڑی پورکے علاقے میں ٹرک اڈے کے ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ کارروائی میں تازہ سیب کی آڑ میں اسمگل شدہ خشک دودھ کی بڑی مقدار اندرون ملک ترسیل ناکام بنادی گئی۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق گودام میں اسمگل شدہ خشک دودھ سے لدا ہوا ایک کنٹینر موجود تھا۔ چھاپہ مار ٹیم نے لوڈ کنٹینر کو روک کر ٹرالر کے ڈرائیور سے اشیاء کی دستاویزات طلب کیں۔ظاہر کردہ گڈز ڈیکلریشن میں تازہ سیب کی معلومات درج تھیں۔ حکام نے ریفریجیٹڈ کنٹینر کھول کر جانچ پڑتال کی تو سیبوں کے کریٹس کے پیچھے خشک دودھ کے بیگوں کی نشاندہی ہوئی۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نے مزید بتایا کہ 880 بیگوں میں سے 22 ٹن اسمگل شدہ خشک دودھ برآمد کر کے ضبط کرلیا گیا۔ ضبط شدہ ایرانی خشک دودھ، ٹرالر اور کنٹینر کی مالیت 5کروڑ روپے ہے۔مقدمہ درج کرکے 3افراد کو گرفتار کرکے ضبط شدہ سامان بشمول ٹرالر کنٹینر اے ایس او گودام منتقل کردیا گیا ہے۔Dec 08, 2024 01:34 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: اسکریپ کی آڑ میں قابل استعمال بیٹریاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکامدرآمدکنندہ نے اسکریپ بیٹری کے 8 کنٹینرز درآمد کرکے کلئیرنس حاصل کرلی تھی
مزید پڑھ »
کراچی سے پشاوری چپل میں آئس چھپا کر نیوزی لینڈ اسمگل کرنے کی کوشش ناکامبرآمد شدہ 250 گرام آئس نیوزی لینڈ کے لیے بک کروائے گئے پشاوری چپل کے پارسل میں چھپائی گئی تھی
مزید پڑھ »
’’کیا یہ واقعی سیاسی جماعت ہے؟‘‘24 نومبر کی ’’فائنل کال‘‘ پی ٹی آئی کی نگاہ میں اس لئے ناکام ونامراد نہیں...
مزید پڑھ »
ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ٹرمپ کو الیکشن جیتنے میں مدد کی: برطانوی تنظیم کا دعویٰجوابی دعویٰ یہ کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے وراثتی میڈیا نے ٹرمپ کو تاریخ میں دفن کرنے کی بہت کوشش کی مگر ناکام رہے
مزید پڑھ »
سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں تیسری بار ایک سال کی توسیع کر دیسعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں تیسری بار ایک سال کی توسیع کر کے پاکستان کو قرضوں کی واپسی سے بچانے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھ »
آئی فون 16 پر پابندی: ایپل کی انڈونیشیا کو 100 ملین ڈالر کی پیشکشانڈونیشیا نے گزشتہ ماہ ملک میں آئی فون 16 کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی
مزید پڑھ »