انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بحیرہ روم میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے درمیان متنازع پانیوں میں قدرتی گیس اور تیل کی تلاش پر تنازع جاری ہے۔ ترک بحریہ کی سیکیورٹی میں ترکی کا بحری جہاز مشرقی بحیرہ روم کے جن علاقوں میں گیس اور تیل دریافت کررہا ہے، ان پر یونان اور قبرص کو اعتراض ہے کہ وہ ان کے علاقے ہیں۔
ترکی کا کہنا ہے کہ یہ سمندری علاقہ اس کی ملکیت ہے اور وہ پانیوں میں اپنے حقوق، مفادات اور تعلقات کا دفاع کرنا جانتا ہے۔ مشرقی بحیرہ روم میں گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں جن پر ترکی، قبرص اور اسرائیل کے درمیان اکثر تنازع رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ترکی، یونان کشیدگی: فرانس کا مزید فوج بھیجنے کا اعلان، کسی مرحلے پر نہیں جھکیں گے: اردوان
ترک خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کے روز استنبول میں اعلان کیا کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی نے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ فاتح جہاز نے 320 بلین کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ دریافت ہونے والی گیس عوام کو 2023ء میں مل سکے گی۔ Fatih sondaj gemimiz, 20 Temmuz da başladığı Tuna-1 kuyusundaki sondajda hamdolsun 320 milyar metreküp doğal gaz rezervi keşfetti.
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیپلز پارٹی کا سندھ میں احتجاج، بلاول بھٹو کا نثار کھوڑو کو پذیرائی کا فونپیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، سندھ کے کسی شہر کو اسلام آباد کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔
مزید پڑھ »
سہیل تنویر کا نسیم شاہ پر توقعات کا بوجھ نہ ڈالنے کا مشورہ - ایکسپریس اردوناتجربہ کارہیں، ابھی ٹیسٹ میچز جتوانے کی امیدیں نہ وابستہ کریں،سہیل تنویر
مزید پڑھ »
وزیراعظم کا یونیورسٹیز کے اشتراک سے ٹیکنالوجی کی تعلیم کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کوروناصورتحال میں وزارت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے زرعی شعبے، برآمدات میں اضافے کے اقدامات کو سراہا
مزید پڑھ »
ترکی انڈیا کا دوست ہے یا دشمن؟ - BBC News اردوعامر خان ترکی گئے اور اس سے انڈیا میں بہت سے لوگ ناراض ہیں۔ صدر اردوغان کے دور میں بھی انڈیا اور ترکی کے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی گئیں لیکن ترکی اور انڈیا کے درمیان تعلقات سمجھنے کے لیے ماضی کے واقعات کا ذکر ضروری ہے۔
مزید پڑھ »
گزشتہ حکومت نے تیل و گیس کا کوئی لائسنس جاری نہیں کیا، ندیم بابروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم بابر نے تیل اور گیس سے متعلق 2 سالہ کارکردگی پیش کردی ۔
مزید پڑھ »
مالی میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر جبری مستعفی، اسمبلیاں تحلیل
مزید پڑھ »