ریٹیلرز سے اب تک23 ارب وصول، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں تنخواہ داروں پر بوجھ کم کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی، ذرائع
تنخواہ دار طبقے نے آٹھ ماہ میں 331 ارب روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا جو حکومت کے منظور نظر طبقے یعنی ریٹیلرز کے ادا کردہ ٹیکس سے 1350 فیصد زیادہ ہے لیکن آئی ایم ایف سے ریلیف کیلئے یہ اب بھی ناکافی ہے۔
یہ رقم پہلے ہی 120 ارب روپے زیادہ ہو گئی ہے اور مالی سال کے اختتام میں ابھی چار ماہ باقی ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں تنخواہ دار طبقے نے 368 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔ اسکے باوجود، ذرائع کے مطابق حکومت نے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ اس طبقے پر بوجھ کم کرنے کا معاملہ اٹھایا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بات کی۔
شرح میں اضافے سے تاجروں سے مزید 12 ارب روپے وصول کرنے میں مدد ملی لیکن مطلوبہ مقصد حاصل نہیں ہوسکا۔ تاجروں نے اضافی ٹیکس صارفین سے وصول کیا ۔ حکومت کی ایک کروڑ تاجروں کو نیٹ میں لانے کی تاجر دوست سکیم بھی بری طرح ناکام ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر سے کہا ہے کہ وہ تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس پر نظرثانی کا کام شروع کرے تاکہ کچھ ریلیف ملے تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ ایسی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی پی پیز چاہیں تو مذاکرات کریں ورنہ ثالثی یا فرانزک آڈٹ کا آپشن موجود ہے، وزیر توانائینیٹ میٹرنگ کی ریشنلائزیشن کرنے جارہے ہیں جس کی وجہ سے باقی صارفین پر 150 ارب روپے کا بوجھ ہے، اویس لغاری
مزید پڑھ »
وزیرخزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے حوالے سے بیان سامنے آگیابجٹ سےپہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کردیں، بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے، محمد اورنگزیب
مزید پڑھ »
پی اے سی اجلاس: سی پی پی اے کے 62 ارب روپے کی عدم ریکوری کا آڈٹ پیرا پر اعتراض عائد312 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کے آڈٹ پیرا کا جائزہ، ایف بی آر کی خاتون افسر کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ بھی زیر بحث
مزید پڑھ »
افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا اثر پورے ملک پر پڑ رہا ہے، ترجمان پختونخوا حکومتگورننس گیپ کا بیان جعلی وفاقی حکومت کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، بیرسٹر سیف
مزید پڑھ »
پشاور: وزیر کے پی کا پولیس کے لئے ساڑھے 5 ارب روپے جاری کرنے کا حکموزیر اعلی نے پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے پانچ ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے۔
مزید پڑھ »
سی ڈی اے کا 37 ارب روپے کے 23 پلاٹوں کے غیر شفاف آکشن کا انکشافپبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے فنانشل اسٹیٹمنٹ تیار نہ کرنے کا بھی انکشاف
مزید پڑھ »