کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کا بیان ریکارڈ ، گواہ نے توشہ خانہ تحائف ریکارڈ کے 2رجسٹر بھی عدالت میں پیش کردیے
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں عدالت میں عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے 100 سے زائد تحائف کی فہرست پیش کردی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی موجود تھے جب کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور فیصل چوہدری بھی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر بنیامین کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ پر جزوی جرح کی، جو آئندہ سماعت پر مکمل کی جائے گی۔ا سی طرح آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بھی گواہ پر جرح کریں گے۔ گواہ نے 100 صفحات پر مشتمل ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔ گواہ کی جانب سے توشہ خانہ 2 کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بطور وزیر اعظم ملنے والے 108تحائف کی فہرست عدالت پیش کر دی گئی۔ علاوہ ازیں گواہ نے توشہ خانہ تحائف کے ریکارڈ سے متعلق 2رجسٹر بھی عدالت پیش کردیے۔واضح رہے کہ کیس میں مجموعی طور پر 3گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے۔Dec 28, 2024 07:47 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیشسماعت کے دوران گواہوں پر جرح کرلی گئی، استغاثہ آئندہ سماعت پر مزید 2 گواہ پیش کرے گا
مزید پڑھ »
پشاور: ملک سعد پولیس لائنز دھماکے میں ملوث سہولت کار کے جسمانی ریمانڈ میں توسیعملک سعد پولیس لائنز پشاور میں ہونے والے دھماکے میں ملوث سہولت کار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
مزید پڑھ »
جتنی میری عمر ہے اتنا مولانا صاحب کا تجربہ ہے، فیصل واوڈامیری ان سے ملاقات دو حصوں میں ہے وہاں میں نے عمران خان کی بیگم اور حواریوں سے ان کی جان کو خطرے کا بھی مسئلہ رکھا
مزید پڑھ »
فرانس میں شوہر نے بیوی کو جنسی زیادتی کے دلدل میں ڈال دیافرانس کی عدالت نے ایک 72 سالہ شوہر کو 50 سے زائد افراد کے ساتھ اپنی بیوی کو جنسی زیادتی کے جرم میں مجرم قرار دے دیا ہے۔
مزید پڑھ »
عمران خان کیخلاف توہین عدالت؛ کیس چلانے سے متعلق حکومتی وکیل ہدایات لیکر آگاہ کرے، آئینی بینچاگر توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھی تو عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلیے پیش کرنا پڑے گا، جسٹس امین
مزید پڑھ »
یونان حادثہ: کشتیوں کی تعداد کتنی اور ان میں کتنے پاکستانی تھے؟ سفارتخانے نے حکومت کو رپورٹ دیدیایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے نے یونان کی سمندری حدود میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت پاکستان کو بھجوائی
مزید پڑھ »