ججز کے خط کا معاملہ: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فل کورٹ بنانے کا عندیہ

پاکستان خبریں خبریں

ججز کے خط کا معاملہ: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فل کورٹ بنانے کا عندیہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 87 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 38%
  • Publisher: 63%

اسلام آباد : ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ بنانے کا عندیہ دے دیا اور کہا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے اس کو نمٹائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کےججز کے خط پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے، وکیل حامد خان نے کہا کہ میں نے کل ایک درخواست دائر کی ہے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ سے بہتر کون قانون جانتا ہے، آپکی درخواست ابھی ہمارے پاس نہیں آئی، جب درخواست آجائے تو انتظامی کمیٹی اس پر فیصلہ کرتی ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے بعد چیف جسٹس اکیلے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میرے آنے کے بعد 18دسمبر 2023کو فل کورٹ کی پہلی میٹنگ کی ، اس سے قبل 4 سال فل کورٹ میٹنگ نہیں ہوئی ،کہاں تھے سارے وکیل ، ادارےکی اہمیت چیف جسٹس سے نہیں بلکہ تمام ججز سے ہوتی ہے، آزاد عدلیہ پر کوئی بھی حملہ ہوگا تو سب سے آگے میں کھڑاہوں گا، کسی کا کوئی اور ایجنڈا ہے تو صدر سپریم کورٹ بار بن جائےیا چیف جسٹس ، ہم کوئی دباؤ برداشت نہیں کرتے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے عدالتی فیصلہ ہائیکورٹ کے چھ ججز کو فائدہ پہنچا رہا ہے، ہائیکورٹ ججز نے خط میں لکھا کہ بہنوئی داماد وغیرہ پر دباؤ ڈالا گیا، خط میں یہ نہیں بتایا گیا کس نے براہ راست ججز پر دباؤ ڈالا،ہائیکورٹ ججز کے پاس توہین عدالت کا اختیار ہے وہ بھی استعمال ہوسکتا تھا، آئین پاکستان ججز کو توہین عدالت کا اختیار دیتا ہے، کسی اور عدالت کی توہین عدالت کی پاور میں استعمال نہیں...

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے غلطیاں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، اب بھی ہو رہی ہیں، ہم نے اپنا احتساب کر کے دکھایا ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمے میں کہا کہ ہم نے اپنا احتساب کیا حکومت بھی اپنی ذمہ داری پورے کرے، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے شترمرغ کی طرح گردن زمین میں دبا کرنہیں بیٹھ سکتے، سول جج سے سپریم کورٹ تک اس معاملے پر پورا نظام بنایا ہوگا، عدلیہ میں مداخلت کا سلسلہ ہمیشہ کےلئے بند کرنا ہوگا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے لوگ شرط لگا رہے تھے کہ الیکشن نہیں ہونگے، الیکشن کا کیس سنا اور بارہ دن میں تاریخ کا اعلان ہوگیا، سب سے ان کا کام کرائیں گے، کسی کا کام خود نہیں کرینگے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ ...اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 26 فروری 2024 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے لکھا گیا ایک خط موصول ہوا جس میں لگائے گئے الزامات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اسی روز...
مزید پڑھ »

6 ججوں کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی6 ججوں کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگیاسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی لارجر آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھ »

ججزخط کی انکوائری کا آغاز شوکت صدیقی کیس سےکریں،فیض ہو یاکوئی اور تحقیقات ہونی چاہیے: عمرانججزخط کی انکوائری کا آغاز شوکت صدیقی کیس سےکریں،فیض ہو یاکوئی اور تحقیقات ہونی چاہیے: عمرانججز کا خط لکھنا سنجیدہ معاملہ ہے اس پر فل کوٹ کو سماعت کرنی چاہیے، سپریم کورٹ کے7 رکنی بینچ کا بننا کمیشن بننے سے بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی
مزید پڑھ »

جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیاجسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیااسلام آباد : جسٹس نعیم اخترافغان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اخترافغان سے حلف لیا۔
مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، سماعت آج ہوگیاسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، سماعت آج ہوگیچیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا
مزید پڑھ »

جھوٹے تبصرے کرکے ڈالرکمائے جاتے ہیں، کیا ہم جھوٹ پھیلانے والوں کو جیل بھیج دیں؟ چیف جسٹسجھوٹے تبصرے کرکے ڈالرکمائے جاتے ہیں، کیا ہم جھوٹ پھیلانے والوں کو جیل بھیج دیں؟ چیف جسٹسکہا گیا میری اہلیہ فل کورٹ میٹنگ میں میرے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں،کیا ہم سارا دن بیٹھ کر وضاحتیں جاری کرتے رہیں؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-23 04:09:30