جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر امیگریشن عملے نے جعلی دستاویزات پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافروں میں عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا شامل ہیں۔ عبداللہ خان شمالی قبرص جانے والے ایک فلائٹ کی امیگریشن کلیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا جبکہ انوسمانی کمبا کا پاسپورٹ جعلی سمجھا گیا۔
مسافر نے ایجنٹ سے 1400 ڈالر اور 60 ہزار روپے کے عوض اپنے جعلی ویزے اور دیگر دستاویزات حاصل کیں ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر امیگریشن عملے نے کارروائیاں کیں جس پر 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ ہونے والے مسافروں کی شناخت عبداللہ خان اور انوسمانی کمبا کے نام سے ہوئی، پہلی کاروائی میں عبداللہ خان کو حراست میں لیا گیا جو فلائٹ نمبر PC 131 کے ذریعے شمالی قبرص جانے کی کوشش کر رہا تھا، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا
گیا، مسافر کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہیں تھا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے فہد حسین نامی ایجنٹ سے اپنے جعلی ویزے اور دستاویزات کا انتظام کیا تھا، مسافر نے ایجنٹ سے 1400 ڈالر اور 60 ہزار روپے کے عوض اپنے جعلی ویزے اور دیگر دستاویزات حاصل کیں، مسافر نے مزید انکشاف کیا کہ وہ تعلیم کے بجائے ملازمت کے مقصد کے لیے سفر کر رہا تھا۔ دوسری کارروائی میں گنی بیساؤ جانے والے انسمانی کمبا نامی مسافر حراست میں لے لیا گیا، امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشتبہ معلوم ہونے پر مسافر کو سیکنڈ لائن آفس منتقل کیا گیا، مسافر کا پاسپورٹ مشتبہ طور پر جعلی تھا اور اس میں کئی اہم نقائص پائے گئے، ملزم کے پاسپورٹ پر سلیکس اسکرین فیچر غائب تھا اور ہولوگرام سمیت دیگر اہم خصوصیات نہیں تھیں جو اصلی پاسپورٹ میں موجود ہوتی ہیں۔ سکینڈ لائن فرانزک سسٹم کے تجزیہ میں پاسپورٹ کو جعلی قرار دیا گیا ملزمان کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے
JIA، مسافر، جعلی دستاویزات، آف لوڈ، امیگریشن، انسا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتارگرفتار ملزم کی شناخت حنزہ کے نام سے ہوئی جو فلائٹ نمبر ED 321 کے ذریعے ابو ظہبی سے پاکستان پہنچا تھا
مزید پڑھ »
جعلی دستاویزات پر پولینڈ جانے والا مسافر گرفتارملزم کیجانب سے پیش کیا گیا پولینڈ کا ریزیڈینٹ کارڈ جعلی نکلا، ایف آئی اے
مزید پڑھ »
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیاامریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے محبت میں ناکامی پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔
مزید پڑھ »
ایمانداری کی اعلیٰ مثال، ایئرپورٹ پر لاکھوں مالیت غیرملکی کرنسی اور قیمتی سامان مسافر کوواپسمسافر نے پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
مزید پڑھ »
امریکی ویزا کے لیے جعلی دستاویزات پر ملزمان کو گرفتارفیڈرل انویسٹی ایجنسی نے امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر کینسر کے مریض ہونے کی جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند رضا عباس اور سہولت کار امیر حمزہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے جعلی بینک اسٹیٹمنٹس اور ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات پیش کیں۔
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا ایم پاکس کیس رپورٹباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت نے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی نشاندہی کی
مزید پڑھ »