ایک مسافر کے ساتھ 4 شہریوں کو ائیرپورٹ آنے کی اجازت ہوگی جن کے پاس ٹکٹ کی کاپی اور شناختی کارڈ کا ہونا لازم ہے
جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا جس میں پرواز کے مسافر کے استقبال و الوداع کہنے والے شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی لازمی قرار دینے پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیر کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو ائیرپورٹ لینے یا رخصت کرنے کے لیے آنے والے شہریوں کو بھی اب ٹکٹس کی کاپی لازمی رکھنا ہوگی۔ ہوائی اڈے آنے والے شہریوں کو سیکیورٹی اداروں کے چیک کرنے پر ٹکٹس دکھانا لازمی قرار دیا گیاہے ایک مسافر کے ساتھ 4 شہریوں کو ائیرپورٹ آنے کی اجازت ہوگی جن شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی انہیں ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے سیکیورٹی کے لیے اقدامات کرلیے، مذکورہ اقدامات کے تناظر میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر مسافروں کے حوالے سے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، نئے فیصلے پر نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد جلد عمل درآمد شروع کر دیا جائےگا۔Nov 10, 2024 05:34 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی استحصال: خوف اور نفرت کا نیا دورنئی پالیسی میں ریستورانوں پر یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے تمام ملازمین کے نام عوامی طور پر ظاہر کریں۔
مزید پڑھ »
شریا گھوشال کے کنسرٹ میں پرستار کا اپنی محبوبہ کو پرپوزل وائرلپرستار نے شریا گھوشال کے کہنے پر مجمع کے سامنے اپنی محبوبہ کو پرپوز کیا
مزید پڑھ »
چیف جسٹس اور پی ٹی آئی وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہٹی وی پر کہنے کے بجائے منہ پر بات کہنے والے کو میں پسند کرتا ہوں، چیف جسٹس
مزید پڑھ »
’’پاکستان کسی صورت امریکا کی ترجیحات میں شامل نہیں‘‘یہاں امریکا کے کہنے پر بڑے بڑے فیصلے ہوئے بھی ہیں اور نہیں بھی ہوئے
مزید پڑھ »
نیواڈا سے منتخب ریاستی اسمبلی کی رکن حنادی ندیم کون؟امریکن پاکستانی حنادی ندیم نے یہ الیکشن ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا
مزید پڑھ »
پشاور حیات آباد کی فیکٹری میں لگی آگ مزید شدید، آدھی عمارت منہدمگورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر پاک فضائیہ کے رضاکار و اہلکار موقع پر پہنچ گئے
مزید پڑھ »