جناح اسپتال کے اسپشل وارڈ میں داخل امریکی خاتون کے نفسیاتی مریضہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مریضہ کو دیگر طبی مسائل کا بھی سامنا ہے۔ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل امریکی خاتون کا معائنہ اور طبی ٹیسٹ بھی کر رہی ہے۔ طبی ٹیسٹ میں خاتون کو نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر (Bipolar Disorder) کی تصدیق ہوئی ہے اور اس کا علاج امریکا میں بھی جاری ہے۔ جناح اسپتال میں زیر علاج اس امریکی خاتون کا ہیموگلوبن لیول بہت کم ہونے کی وجہ سے انہیں دوبار انتقال خون کے مراحل سے بھی گزارا گیا ہے، جبکہ جگر کے مسائل بھی سامنے آئے۔ مریضہ اسپتال کا کھانا کھانے سے انکار کرتی ہے اور فاسٹ فوڈ اور فرمائشی کھانے منگواتی ہیں۔
جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں داخل امریکی خاتون کے نفسیاتی مریضہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مریضہ کو دیگر طبی مسائل کا بھی سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال شعبہ نفسیات کے سربراہ اور امریکی خاتون کا علاج کرنے والے پروفیسر چنی لال نے ایکسپریس کو بتایا کہ امریکی خاتون کے دوران علاج مختلف طبی ٹیسٹ کرائے گئے جس میں نفسیاتی مسائل کے ساتھ دیگر طبی مسائل کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ دریں اثنا ماہر نفسیات اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے بائی پولر ڈس آرڈر کے حوالے سے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ یہ ایک نفسیاتی بیماری ہے جو ختم نہیں ہوتی، لیکن دوا اور تھراپی کے ذریعے اس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس بیماری میں مریض کی کیفیت میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، مریض کبھی روتا ہے اور کبھی ہنستا رہتا ہے۔ اس بیماری میں 2 فیصد لوگ مبتلا ہیں اور یہ مرض 80 فیصد وراثت میں ملتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا زیادہ تر مریض ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں، اور شدید ڈپریشن کی صورت میں مریض نشے اور خودکشی کی...
نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر جناح اسپتال امریکی خاتون طبی ٹیسٹ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
محبت کی خاطر کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں داخلخاتون کا ایم آر آئی مکمل، دیگر ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے، ترجمان جناح اسپتال
مزید پڑھ »
سکھن بھینس کالونی میں دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئیکراچی: سکھن بھینس کالونی میں اپنے ہی باڑے کا دودھ پینے سے 6 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا۔
مزید پڑھ »
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیاامریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے محبت میں ناکامی پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔
مزید پڑھ »
امریکی خاتون کراچی میں محبت کی وجہ سے پھنس گئیایک امریکی خاتون کراچی میں اپنے lover کے گھر کے باہر بیٹھی ہوئی ہے کیونکہ وہ شادی کا دعویٰ کرتی ہے جس کی انکار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
بھارتی ڈاکٹر کی بے حسی! 60 سالہ خاتون ہارٹ اٹیک میں ہلاکاترپردیش میں قائم ایک پرائیوٹ اسپتال میں ڈاکٹر نے علاج نہ کرتے موبائل میں ویڈیوز دیکھنے پر 60 سالہ خاتون کی جان لے لی۔
مزید پڑھ »
پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس کی تصدیقپشاور ایئرپورٹ پر قطر سے آنے والی 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ خیبرپختونخوا میں رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا ایم پاکس کیس ہے۔
مزید پڑھ »