جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 179 ہلاک

NEWS خبریں

جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 179 ہلاک
AIRCRAFTHFATALITIESSOUTH KOREA
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 65 sec. here
  • 7 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 43%
  • Publisher: 59%

جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر ایک طیارہ حادثہ میں 179 افراد ہلاک ہو گئے۔

اتوار کے روز جنوبی کوریا کے جنوب مغرب میں واقع موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کے مسافر طیارے کو ایک جان لیوا حادثہ پیش آیا جس میں 175 مسافر اور عملے کے چار ارکان سمیت 179 افراد ہلاک ہو گئے۔ تھائی لینڈ کے بینکاک ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے جیجو ایئر کے بوئنگ 800-737 مسافر طیارے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے۔ حادثے میں صرف عملے کے دو اراکین، فلائٹ اٹینڈنٹ، ہی زندہ بچے ہیں جو کہ جہاز میں پیچھے کی جانب بیٹھے ہوئے تھے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر

دی ہیں اور طیارے کے دونوں بلیک باکس یعنی فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گئے ہیں۔ دوسری جانب ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے کی وجہ خراب موسم اور جہاز سے پرندے کا ٹکرانا ہو سکتا ہے۔جیجو ایئر جنوبی کوریا میں قدرے سستی ایئر لائن کے طور پر مشہور ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 800-737 تھا۔ آن لائن شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈنگ کے دوران جہاز رن وے سے پھسل کر ایک دیوار سے جا ٹکرایا۔ جنوبی کوریا کے ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جب طیارہ لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، اسی وقت ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پرندوں کے ٹکرانے کی وارننگ جاری کی گئی جس کی وجہ سے پائلٹ نے لینڈنگ مؤخر کردی۔ اہلکار کے مطابق تقریباً دو منٹ بعد ہی پائلٹ نے ’مے ڈے کال‘ دی جس کے بعد ایئر ٹریفک کمانڈ نے طیارے کو مخالف سمت سے اترنے کی اجازت دے دی۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈنگ کے دوران جہاز کا لینڈنگ گیئر اور پہیے نہیں کھلے اور جہاز پھسلتا ہوا دیوار سے جا ٹکرایا جس کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ جنوبی کوریا کے مقامی میڈیا کے مطابق حادثے سے قبل طیارے پر سوار ایک مسافر نے اپنے گھر کے ایک فرد کو ٹیکسٹ پیغام بھیجا کہ ’جہاز کے پر میں ایک پرندہ پھنسا ہوا ہے جس کی وجہ سے طیارہ لینڈ نہیں کر پا رہا۔‘ موان کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی جیونگ ہیون کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کی دم تو سالم حالت میں ملی ہے لیکن طیارے کا بقیہ حصہ قابلِ شناخت نہیں

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

AIRCRAFTH FATALITIES SOUTH KOREA ACCIDENT

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 62 ہلاکجنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 62 ہلاکجنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کا حادثہ، لینڈنگ گیئر کی خرابی کی وجہ سے، 62 ہلاک، متعدد زخمی
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں ہوائی جہاز حادثے میں 179 افراد ہلاکجنوبی کوریا میں ہوائی جہاز حادثے میں 179 افراد ہلاکایک جے ایئر کے ہوائی جہاز کا زمین پر پیٹ لینڈنگ اور اڑان کی، جس میں 179 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ جنوبی کوریا میں سب سے مہلک ہوائی حادثہ ہے.
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 179 ہلاکجنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 179 ہلاکجنوبی کوریا کے مووان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 78 سالہ بزرگ سے 3 سالہ بچہ تک کے افراد شامل ہیں۔
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاکجنوبی کوریا میں طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاکجنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران تباہ ہونے والے طیارے کے ایک مسافر کی ائیرپورٹ پر کھڑی اپنی فیملی سے کی جانے والی آخری دل چیر دینے والی گفتگو سامنے آئی ہے۔
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ: کم از کم 124 ہلاکجنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ: کم از کم 124 ہلاکجنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 124 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »

جنوبی کوریا ایئرلائنز حادثے میں 179 افراد ہلاکجنوبی کوریا ایئرلائنز حادثے میں 179 افراد ہلاکجنوبی کوریا کے مووان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک افراد میں بڑے اور چھوٹے سے لے کر 3 سالہ بچہ تک سوار تھے۔ حادثے کے شکار طیارے کی کمپنی جے جو نے حادثے پر معذرت کی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-22 09:24:32