جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ(ڈبلیو ٹی سی)کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا ۔
جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ( ڈبلیو ٹی سی )کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جس کے بعد دوسری فائنل سٹ ٹیم کیلئے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اتوار کو جنوبی افریقا نے 2 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی بلکہ ساتھ ہی پہلی بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شروع ہونے سے پہلے جنوبی افریقا
کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ایک میچ جیتنے کی ضرورت تھی۔ تاہم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دینے کے بعد اب سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے نتیجے کا جنوبی افریقا پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کیوں کہ پروٹیز اگلے سال جون میں لارڈز میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ جنوبی افریقا اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پرپہلے ، آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اب بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی کے 3 میچز کھیلے جاچکے ہیں جبکہ چوتھا میچ میلبرن میں جاری ہے 4 دن کا کھیل مکمل ہوچکا ہے،پیر کو میچ کا آخری دن ہوگا۔بارڈرگواسکر ٹرافی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں اگر ڈبلیو ٹی سی فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنانا چاہتی ہیں تو وہ اب کوئی غلطی برداشت نہیں کر سکتیں۔بارڈرگواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد بھارت کی پوائنٹس اوسط 57.29 سے کم ہو کر 55.88 پر آ گئی جبکہ آسٹریلیا کی پوائنٹس اوسط58.89 ہے۔آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف سیریز کے بعد سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔ اگر بھارت آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ جیتتا ہے اور سیریز کا آخری ٹیسٹ جو کہ سڈنی میں ہونا ہے وہ آسٹریلیا جیت کر سیریز 2-2 سے ڈرا ہوتی ہے تو بھارت اپنا ڈبلیو ٹی سی سائیکل 126 پوائنٹس اور 5
جنوبی افریقا پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ڈبلیو ٹی سی فائنل بھارت آسٹریلیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جنوبی افریقا نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کیاجنوبی افریقا نے تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فائنل 11 جون 2025 سے انگلینڈ کے لارڈز گراؤنڈ میں ہوگا۔
مزید پڑھ »
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: کیا پاکستان اب بھی فائنل کھیل سکتا ہے؟ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے رواں سائیکل میں 10 ٹیسٹ میچز باقی ہیں اور متعدد ٹیمیں فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں
مزید پڑھ »
بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے پاکستان کی ضرورتبھارتی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنی ہوگی۔
مزید پڑھ »
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کے خلاف پہلا الیونپاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے اپنے 7 بیٹرز کا الیون منسلک کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ دلچسپ ہوگئی، کس ٹیم کے چانسز زیادہ ہیں؟ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 میں اب صرف 10 میچز باقی ہیں اور کوئی بھی ٹیم اب تک فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔
مزید پڑھ »
انڈین کرکٹ فینز پاکستانی ٹیم کو شکست دینے والی جنوبی افریقہ سے جیت کی دعائیں کر رہے ہیںجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کا نتیجہ انڈین ٹیم کے ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل میں رسائی کا فیصلہ کرے گا۔
مزید پڑھ »