آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے مکالمہ
اسلام آبادہائی کورٹ نے عمران خان کو آج دن 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا اور ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے کی صورت میں 3 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے تھے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہوں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں۔ عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں۔ آئی جی اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے انتظامات کریں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیل اتھارٹیز سے توقع تھی کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرتی۔ بادی النظر میں عدالت مطمئن ہے کہ یہ جیل اتھارٹیز نے توہین عدالت کی۔ عدالت کے سامنے ایک لسٹ پیش کی گئی کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی۔ عدالت مطمئن نہیں ہوئی تو بانی پی ٹی آئی سے خود پوچھ لیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔
دورانِ سماعت وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پچھلے 5 ماہ سے سیاسی قیادت کی ملاقات بھی نہیں ہو سکی۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو وکیل نے بتایا ہے کہ آپ کو کیوں زحمت دی گئی ہے؟ جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بتایا کہ میں شہر سے باہر تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکمعدالت سپرنٹنڈنٹ کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے، حکم
مزید پڑھ »
26 نومبر احتجاج میں گرفتار تحریک انصاف کے 120 کارکنان کی رہائی کا حکمعدالت کا ملزمان کو آئندہ جرم نہ کرنے کا بیان حلفی تھانے میں جمع کرانے کا حکم، 20 ہزار روپے میں ضمانت منظور ہوئی
مزید پڑھ »
پاکستان، ترکیہ سے جدید ڈرون طیارے حاصل کریگاترکیہ کا ڈرون ٹیکنالوجی میں پیش رفت سے پاکستان کو بھی مستفید کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھ »
مصطفیٰ عامر قتل کیس : عدالت کا گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہونے پر برہمی کا اظہارانسداد منشیات عدالت نے مصطفی قتل کیس میں ملزم کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا
مزید پڑھ »
پاکستانی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دینے والے چینی شہری کو جیل بھیج دیا گیاعدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا ہے
مزید پڑھ »
غیرقانونی شکار سے بچایا گیا ریچھ ریسکیوعدالت نے ریچھ کو وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دیا
مزید پڑھ »