جے یو آئی (ف) رہنما اسلام آباد سے مانسہرہ جارہے تھے جب بیدرا روڈ کے قریب ان کی گاڑی کو روک کر حملہ کیا گیا۔ JUIf MuftiKifayatullah Attack DawnNews مزید پڑھیں:
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ، ان کے 2 بیٹوں اور ساتھی صبح سویرے بیدرا روڈ کے قریب ایک حملے میں زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق جے یو آئی رہنما اسلام آباد سے مانسہرہ جارہے تھے جب بیدرا روڈ کے قریب ان کی گاڑی کو روک کر حملہ کیا گیا۔حملے کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ ان کے 2 بیٹے شبیر مفتی اور حسین مفتی اور ایک ساتھی جان محمد کو شدید زخم آئے اور انہیں فوری طور پر کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حسین مفتی کی جانب سے سٹی پولیس اسٹیشن تھانے میں درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے واپس آتے ہوئے راستے میں حملہ آوروں نے ان کی گاڑی روکی اور انہیں لوہے کی سلاخوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔اس بارے میں مفتی کفایت اللہ کے بھائی حبیب الرحمٰن نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ حملہ آور جے یو آئی رہنما اور ان کے بیٹوں کو جان سے نہیں مارنا چاہتے تھے لیکن یہ ان کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف بات کرنا چھوڑ...
مانسہرہ کے ضلعی پولیس افسر نے مفتی کفایت اللہ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز ریلی میں لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت کے لیے اکسایا، کارنر میٹنگز کی اور چندہ جمع کیا تھا۔جے یو آئی کے رہنما نے کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے تحت گرفتار کرکے ہری پور جیل منتقل کیا گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑانے والا بھارت سلامتی کونسل میں رکنیت کااہل نہیں،پاکستاننیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے کہا ہے کہ یو این قراردادوں کی دھجیاں اڑانے
مزید پڑھ »
یو اے ای: مریخ پر آبادی بسانے کا مشن، خلائی سیاحت کی تیاریاں
مزید پڑھ »
شیل تیل وگیس کی تلاش اگلے ماہ شروع، قیمت 16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز
مزید پڑھ »
مفتی کفایت اللّٰه اور بیٹوں پر نامعلوم افراد کا حملہمفتی کفایت اللّٰه اور بیٹوں پر نامعلوم افراد کا حملہ تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
ڈیزل کا پرمٹ لیا ہے تو سامنے لایا جائے، آئندہ سال انتخابات نہ ہوئے تو تحریک آگے بڑھائیں گے، فضل الرحمٰن - ایکسپریس اردوجنوری میں الیکشن ہمارامطالبہ بھی ہے اور ہم یہاں تک پہنچ بھی گئے ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)
مزید پڑھ »
پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں: آئی جی، چیف سیکریٹری کے تبادلے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »