اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا: ایرانی ٹی وی
پاسداران انقلاب نے اسماعیل ہنیہ کے تہران میں شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔
ایرانی ٹی وی کا کہنا ہےکہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، ان کی قیام گاہ پر حملہ کرکے انہیں شہید کیا گیا۔فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ حماس کے سیاسی سربراہ اور حماس کے پولیٹیکل بیورو کے چیئرمین تھے، 2017 میں انہیں خالد مشعال کی جگہ حماس کا سیاسی سربراہ مقرر کیا گیا، وہ 2023 سے قطر میں قیام پذیر تھے۔
اسماعیل ہنیہ 1988 میں حماس کے قیام کے وقت ایک نوجوان بانی رکن کی حیثیت سے شامل تھے، 1997 میں وہ حماس کے روحانی رہنما شیخ احمد یاسین کے پرسنل سیکرٹری بن گئے،، 1988 میں پہلے انتفادہ میں شرکت کرنے پر اسماعیل ہانیہ کو اسرائیل نے 6 ماہ قید میں رکھا، 1989 میں دوبارہ گرفتاری کے بعد 1992 میں اسماعیل ہانیہ کو لبنان ڈی پورٹ کیا گیا جس کے اگلے سال اوسلو معاہدے کے بعد اسماعیل ہانیہ کی غزہ واپسی ہوئی۔
2006 میں فلسطین کے الیکشن میں حماس کی اکثریت کے بعد اسماعیل ہانیہ کو فلسطینی اتھارٹی کا وزیراعظم مقرر کیا گیا، حماس فتح اختلافات کے باعث یہ حکومت زیادہ دیر نہ چل سکی لیکن غزہ میں حماس کی حکمرانی برقرار رہی اور اسماعیل ہانیہ ہی اس کے سربراہ ہیں۔حماس سربراہ کی پوتی ملک ہنیہ عید کے روز ہونے والے اسرائیل حملے میں زخمی ہوگئی تھی۔اسرائیل فوج نے الشاطی کیمپ میں جس مکان کو نشانہ بنایا اس میں حماس سربراہ کے رشتہ دار مقیم...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایران میں حملہ، حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ شہیداسماعیل ہانیہ کو ایران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا
مزید پڑھ »
اسرائیل کا غزہ میں اسکول پر حملہ، 16 فلسطینی شہیداسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں،فلسطینی وزارت صحت
مزید پڑھ »
اسرائیل کا القسام کے سربراہ محمد ضیف پر قاتلانہ حملہ، بمباری میں 71 فلسطینی شہیدمحمد ضیف اسرائیل کو انتہائی مطلوب افراد میں سرفہرست ہیں
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر افراد پر بمباری نہ تھمی، 90 سے زائد فلسطینی شہیداسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین اسکولوں کو نشانہ بنایا، نصیرات پناہ گزین کیمپ پر تازہ اسرائیلی حملے میں 14 افراد شہید ہوئے: فلسطینی وزارت صحت
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی وجہ سامنے آگئی، مبینہ شوٹر کا ویڈیو بیانڈونلڈ ٹرمپ آج پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے مبینہ شوٹر نے حملے کی وجہ سوشل میڈیا پر بیان کر دی۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی مہم کے سلسلے میں پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو خطاب کے دوران...
مزید پڑھ »
پختونخوا میں رواں سال دہشتگرد حملوں میں 563 افراد شہید و زخمی ہوئے، رپورٹ جیو نیوز کو موصولسی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 23 پولیس اہلکار شہید اور 23 زخمی ہوئے
مزید پڑھ »