فائبرائزیشن پالیسی شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے گی
وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کیلیے قومی فائبرائزیشن پالیسی کے تحت مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کیلیے قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے کیلیے تیز رفتار انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر لگایا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی فائبرائزیشن سے براڈ بینڈ کوریج میں اضافہ ملے گا، ، پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جس سے تعلیم، صحت اور ای گورننس کے شعبوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
ذرائع کے مطابق آپٹیکل فائبر اور دیگر آلات کیلیے میڈاِن پاکستان کو فروغ دیا جائے گا، ملک میں لانگ ہال آپٹیکل فائبر 75 ہزار 967 کلو میٹر ہے جبکہ ملک میں کل میٹرو آپٹیکل فائبر 1 لاکھ 35 ہزار 506 کلو میٹر ہے اور قومی فائبرائزیشن پالیسی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلیے اہم کردار ادا کرے گی۔علی امین اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے پیشکش ہوئی کہ احتجاج ملتوی کردیں سب ٹھیک ہو جائے گا، عمران خانexpress.pk
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی برطانیہ کے بااثر کاروباری شخصیات کو سرمایہ کاری کی دعوتملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
مزید پڑھ »
حکومت کا دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہان 2 مہینوں میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی: حکام
مزید پڑھ »
پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن، عوامی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظمشہباز شریف کا سعودی عرب میں منعقدہ مستقبل میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب
مزید پڑھ »
وفاقی حکومت کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہوفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس
مزید پڑھ »
کھیل اور سیاحت میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، بھارتی شہری اپنی حکومت پر پھٹ پڑےمودی سرکار کا چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کو نہ بھیجنے اور کبڈی ٹیم کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ افسوسناک ہے، بھارتی شہری
مزید پڑھ »
5 سالہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی جاری، سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دینے کا فیصلہملک میں الیکٹرک گاڑیوں سے 2064 تک درآمدی بل میں64ارب ڈالر کی کمی آئے گی
مزید پڑھ »