خواتین کے خلاف جرائم پر سخت کارروائی، لاہور میں پہلا وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹر کا افتتاح

سیاسی خبریں

خواتین کے خلاف جرائم پر سخت کارروائی، لاہور میں پہلا وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹر کا افتتاح
WwomensrightsViolenceagainstwomenPunjabgovernment
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 6 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 40%
  • Publisher: 53%

لاہور میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں پہلے وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف جرائم کو اپنی ریڈ لائن قرار دیا اور ایسے مقدمات میں سخت سے سخت کارروائی کا اعلان کیا۔

اس دن کی مناسبت سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم ان کی ریڈ لائن ہے، وہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گی۔ خواتین پر گھریلو تشدد، ہراسمنٹ، زیادتی سمیت دیگر جرائم کے خلاف سخت ایکشن لینا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے

دور میں 2016ء میں پہلی مرتبہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ، 2017ء میں ویمن پروٹیشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور پنجاب کا پہلا وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹر، ملتان میں قائم کیا گیا جس میں ایک ہی چھت تلے خواتین کو شکایت، تفتیش، میڈیکل، لیگل و دیگر سہولیات میسر ہیں۔ حکومت تبدیل ہوئی تو یہ منصوبہ روک دیا گیا مگر اب اسے دوبارہ فعال بنایا جا رہا ہے۔ آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں پہلے وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹر کا افتتاح کیا جا رہا ہے، اس کے بعد راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی جلد یہ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ بطور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی میرے لیے خواتین کے خلاف جرائم ریڈ فلیگ ہے۔ افسوس ہے کہ چھوٹی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایسے درندوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی یقینی بنا رہے ہیں۔ بدقسمتی سے تیزاب گردی کے واقعات آج بھی رونما ہو رہے ہیں۔ میں نے پنجاب اسمبلی میں ایسڈ کنٹرول ایکٹ کا بل جمع کروا دیا ہے، امید ہے جلد اس پر پیشرفت ہوگی۔ زیادتی کے کیسز میں ریاست خود مدعی بنتی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جا رہی، خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جاتی ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

Wwomensrights Violenceagainstwomen Punjabgovernment Lawenforcement

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواستبانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواستعدالت کے حکم کوجان بوجھ کر نظرانداز کیا گیا، احکامات کا تمسخر اڑانے پر حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، درخواست
مزید پڑھ »

صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیاصوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیاجلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی: بیرسٹر سیف
مزید پڑھ »

قاضی فائز پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظورقاضی فائز پر حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظورملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، قرارداد
مزید پڑھ »

پی آئی اے کی کراچی آنے والی پرواز 100 مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر چھوڑ آئیپی آئی اے کی کراچی آنے والی پرواز 100 مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر چھوڑ آئیجن مسافروں کا سامان جدہ میں رہ گیا ان میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین کی ہے، مسافروں کا عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
مزید پڑھ »

روسی صدر کی کوئٹہ میں خودکش حملے کی مذمت، پاکستان کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کا اعلانروسی صدر کی کوئٹہ میں خودکش حملے کی مذمت، پاکستان کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کا اعلانوحشیانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو ان کے جرائم کی سزا دی جائے: ولادمیر پیوٹن
مزید پڑھ »

بانی پی ٹی آئی کا نام نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں، پیمرابانی پی ٹی آئی کا نام نشر کرنے پر کوئی پابندی نہیں، پیمراپیمرا نے بانی پی ٹی آئی کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-24 03:20:06