ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، قرارداد
لاہور: پنجاب اسمبلی میں لندن میں قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی،
حکومتی رکن احسن رضا نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملے کے خلاف ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ یہ حملہ قاضی فائز عیسی پر نہیں پورے پاکستان پر کیاگیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ حملے کی منصوبہ بندی کرکے ایک سیاسی جماعت نے انتشار پسندی کی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قاضی فائز عیسی پر حملے کی ایک ہفتہ سے کال دی جا رہی تھی، ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، حکومت برطانیہ سے بات کرکے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔
اسپیکر نے رولنگ دی کہ اس قرارداد کی کاپی وفاقی حکومت کو بھیجی جائے، آج برطانیہ کی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ہے، وفاقی حکومت اس قرار داد کی کاپی انہیں بھی بھیجے۔ حکومتی رکن رانا ارشد نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کو جو اعزاز برطانیہ نے دیا وہ پاکستان کےلئے اعزاز ہے، کچھ شر پسند عناصر نے وہاں ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ان کو سزا ملنی اور نشان عبرت بنانا چاہیے۔Nov 11, 2024 06:30 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کے پی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظوروزیر قانون آفتاب عالم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد اسمبلی میں پیش کی
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرارداد منظورقرارداد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پیش کی
مزید پڑھ »
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنے عدالتی کیریئر میں کئی تاریخی فیصلے دیےقاضی فائز عیسیٰ ہی پہلے جج ہیں جنہوں نے اپنے خلاف ریفرنس کے بعد اپنے تمام اثاثے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر آویزاں کردیے
مزید پڑھ »
’آرٹیکل 370 کی دیوار قبرستان میں گاڑھ دی‘ مودی کا مقبوضہ کشمیراسمبلی کی قرارداد پر ردعملدنیا کی کوئی طاقت 370 دوبارہ نہیں لاسکتی: بھارتی وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف منظور قرارداد پر ردعمل
مزید پڑھ »
شادی بیاہ میں رقص و سرور پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیشڈی پی او مہک ملک کو بلائے تو آرٹ اور کلچر اور غریب آدمی بلا لے تو فحاشی کہا جاتا ہے، اسپیکر
مزید پڑھ »
چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے غصے کے وقت صرف اللہ ہی مدد کر سکتا ہے: جسٹس یحییٰ آفریدیچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بہتر ین انسان پایا،ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کمی محسوس کریں گے: جسٹس یحییٰ آفریدی
مزید پڑھ »