اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے علی امین گنڈا پور سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کردیا .........
اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے علی امین گنڈا پور سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا چڑھائی کی باتیں اور حکومت ایک ساتھ نہیں ہوسکتی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں معاشی مشکلات ہیں،عوام پریشان ہیں، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ایڑی چوٹی کازورلگارہی ہے، کوشش ہے سعودی عرب سے بڑی سرمایہ کاری یہاں آئے، دوسرے ممالک سے بھی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشش جاری ہے۔علی امین گنڈا پور کے بیان کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد پر قبضےکا بیان غیر ذمہ دارا نہ ہے، چڑھائی کی باتیں اور حکومت ایک ساتھ نہیں ہوسکتی ، پی ٹی آئی نے حملےکی اتنی باربات کی...
شہر یار آفریدی کی گفتگو سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کل ایک پی ٹی آئی رہنما نے کہا وہ براہ راست ملٹری قیادت سےبات کرناچاہتے ہیں ، ایساہے تو سول سپر میسی سے نکل جائیں ، بانی پی ٹی آئی کی عادت ہےایک ہاتھ گریبان پردوسرا پاؤں پرہوتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سیاستدان کو ایک دوسرے سے بات کرنی پڑے گی، اب بلی نہیں بلا تھیلے سے باہر آ گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو خط، ملاقات کیلیے وقت مانگ لیااسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھ کر بجلی چوری کی روک تھام سے
مزید پڑھ »
وزرا کی شکایتیں، علی امین کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیوزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بعض صوبائی ارکان سے ناخوش ہیں جس کی رپورٹ انہوں نے عمران خان کو پیش کردی ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کسٹمز حکام کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے ...پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان کےعلاقے درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا گیا اورشہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ، انہوں نے کہا کہ سوگوار...
مزید پڑھ »
پختونخوا میں بجلی چوری اور اوور بلنگ کیخلاف کارروائیاں تیز، سینکڑوں چھاپے مارے گئےوفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے صوبے میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھا تھا
مزید پڑھ »
خان صاحب! معاملات کو ٹھنڈا ہونے دیںخیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اُن کی کابینہ کے پشاور کور...
مزید پڑھ »
فضل الرحمان کا غصہ صرف اپنا ریٹ لگوانے کیلئے ہے، وزیراعلیٰ پختونخواپنجاب کی ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ کی ساری کارکردگی ٹک ٹاک کیلئے ہے، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کرسکتا: علی امین گنڈا پور
مزید پڑھ »