مشیر خزانہ خیبرپختونخوا پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے اور ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کر دیے گئے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا، ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کردیے۔ مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ دوسرے صوبے اور وفاقی حکومت صرف قرض لیتے ہیں، قرض ہ اتارنے کیلیے کوئی پروگرام نہیں ہوتا، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے قرض اتارنے کیلیے قائم کیے گئے فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کردیے ہیں۔ مزمل اسلم نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت مزید اس فنڈ میں 30 سے 35 ارب منتقل کر سکتی ہے اور اس فنڈ میں اپنا شیئر مجموعی قرض 725 ارب کے 10 فیصد
تک لے جاسکتی ہے۔ مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آج فنڈز منتقل کرنا شروع کردیا ہے مالی حالات کو دیکھتے ہوئے مزید فنڈز منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قومی اور دوسری صوبائی حکومتوں کو قرض اتارنے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، جب وفاق میں ہماری حکومت آئے گی تو ملکی قرض بھی کم اور ختم کریں گے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پچھلے چھ مہینے میں 20 ارب پینشن اور 20 ارب روپے گریجوٹی فنڈ میں منتقل کیے ہیں، منتقل کیے گئے فنڈز پر تین سے چار ارب روپے منافع بھی کما کر محفوظ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آنے سے پہلے خیبرپختونخوا خزانہ میں تنخواہ جتنے فنڈز نہ ہونے کی باتیں زبان زدعام تھی، اب خیبرپختونخوا حکومت کے خزانے میں تین ماہ کی ایڈوانس تنخواہ بھی پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات تھی کہ کم از کم دو ماہ تنخواہ کے فنڈز خزانے میں ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویژن کی جانب گامزن ہے،علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کا قرض ختم اور معیشت مستحکم کریں گے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صرف ماہ نومبر میں 12248 ارب روپے کا قرض لیا ہے، جبکہ خیبر پختونخواہ کا 77 سال کا مجموعی قرض 725 ارب روپے ہے، اتنا قرض شہباز شریف حکومت نے نومبر کے پہلے 20 دن میں لیا ہے
قرض اتارنا خیبرپختونخوا ڈیبٹ منیجمنٹ فنڈز معیشت قرض
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یوکرین لیزر ہتھیار رکھنے والا پانچواں ملک بن گیابرطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین نے جدید 'ٹرائیڈنٹ' لیزر ہتھیار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کی 2 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔ یوکرین کی مینڈ سسٹمز فورسز کے کمانڈر، کرنل وادیم سخاریوسکی نے کہا کہ یہ لیزر ہتھیار 'واقعی موجود ہے اور یہ کام کرتا ہے' اور اس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کام جاری ہے۔
مزید پڑھ »
شوہر کا قرض اتارنے کیلئے ماں نے ایک ماہ کے نومولود کو بیچ دیامیاں بیوی مزدوری کرتے ہیں اور جوڑے کے 5 بچے ہیں، شوہر نےاپنے بچے کو گھر میں ناپاکر پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی اور بیوی پر شک کا اظہار کیا: پولیس
مزید پڑھ »
جنوبی کوریا کے کمانڈر نے مارشل لا کے نفاذ پر معافی مانگتے ہوئے خود کو نااہل قرار دیدیامیں نے قومی اسمبلی پر فورسز کی تعیناتی کے احکامات دیے اور میں ہی وہاں ہیلی کاپٹر پر پہنچنے والا پہلا کمانڈر تھا: کرنل کِم
مزید پڑھ »
امریکی شہری نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر کے عوض نایاب مارخور شکار کرلیا49 انچ لمبے سینگوں والا 11 سالہ مارخور سیزن کا پہلا شکار ہے، ہنٹنگ پروگرام کا مقصد غیرملکی شکاریوں کو راغب کرنا ہے
مزید پڑھ »
जैली حکومت کی وجہ سے خیبرپختونخوا کا قرض 350 ارب روپے بڑھا: بیرسٹر سیفخیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کی وجہ سے صوبے کا قرضہ تقریباً 350 ارب روپے بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ ہر روز کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھ »
عمران کو بنی گالا ڈیل کی پیشکش کس نے کی؟بیک چینل مذاکرات کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کو خیبرپختونخوا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن حکومت نے اسے قبول نہیں کیا
مزید پڑھ »