KPK Budget
پشاور: خیبرپختونخواہ کا آئندہ مالی سال کا 923 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا نے بجٹ پیش کیا۔
خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے صوبائی حکومت کا آئندہ مالی سال کا 923 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 317 ارب، جبکہ بندوبستی علاقوں کیلئے 104 ارب روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے۔ ثانوی تعلیم کیلئے 152 ارب جبکہ صحت کیلئے 24 ارب 38 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ضم شدہ اضلاع کیلئے 183 ارب، تنخواوں کیلئے 274 ارب، پینشن کیلئے 86 ارب، جبکہ لوکل گورنمنٹ کیلئے 28 ارب مختص کیے گئے...
وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کے حالات بدل گئے ہیں۔ عالمی معیشت سست روی کا شکار ہے۔ کورونا کیلئے بجٹ میں 24 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہے۔ 16 ارب روپے قرضوں کے سود کی ادائیگی کیلئے، بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 62 ارب روپے، صوبے کو آئل اینڈ گیس رائلٹی کی مد میں 25 ارب روپے ملیں گے، جبکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 50 ارب روپے ملیں گے۔
اس سے قبل بجٹ اجلاس شروع ہوا جہاں کورونا وائرس سے شہید ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید کاکا خیل کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ جبکہ کورونا وائرس کے متاثر ہونے والے دیگر ایم پی ایز اور شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کرائی گئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ اجمل وزیر کا پشاور پاسپورٹ دفتر کا دورہ کیا | Abb Takk News
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہوگا، حجم 923 ارب روپے تک متوقع
مزید پڑھ »
بھارت سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب، پاکستان کا تحفظات کا اظہار - ایکسپریس اردوکینڈا ایک بار پھر رکنیت حاصل نہ کرسکا، افریقی ممالک کی نمائندگی کے لیے رائے شماری کا دوسرا دور ہوگا
مزید پڑھ »
وزیر اعلیٰ سندھ نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیااپوزیشن کے شور شرابے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا۔
مزید پڑھ »
آزاد کشمیر حکومت نے مالی سال 2020-21ء کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیامظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے لئے ایک کھرب ساڑھے 39 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
آزاد کشمیر حکومت نے مالی سال 2020-21ء کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیامظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے لئے ایک کھرب ساڑھے 39 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »