خیبر پختونخوا اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی میں پختون قومی جرگے کے مطالبات پر پیش رفت کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف کے اراکین شامل ہوں گے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پختون قومی جرگے کے مطالبات پر پیش رفت اور سفارت شات کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں طرف کے اراکین شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے علاوہ اپوزیشن لیڈر اور دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی اور پختون قومی جرگے کے مطالبات پر پیش رفت کے لیے لائحہ عمل پر غور
کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کی زیرصدارت اجلاس میں پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ مطالبات اور مسائل کے حل پر پیش رفت کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق ذیلی کمیٹی میں اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی، کمیٹی ایک ہفتے میں پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ 27 نکات اور مطالبات پر پیش رفت کے لیے اتفاق رائے سے تجاویز پیش کرے گی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ تجاویز اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی، فل ہاؤس کمیٹی وفاقی حکومت سے جڑے مسائل ضروری کارروائی کے لئے وفاق کو بھیجے گی۔ اسی طرح صوبائی حکومت سے متعلق مسائل ضروری کارروائی کے لیے صوبائی حکومت اور دیگر اداروں سے جڑے مسائل متعلقہ اداروں کو بھیجے جائیں گے
خیبر پختونخوا فل ہاؤس کمیٹی پختون قومی جرگہ مطالبات ذیلی کمیٹی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مذاکرات اور سول نافرمانی: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان تنشحکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے سلسلے میں پیش رفت، حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل اور تحریک انصاف کی جانب سے سول نافرمانی کی کال کے سلسلے میں تفصیلات.
مزید پڑھ »
کرم میں بنکر خاتمہ اور اسلحہ جمعی پر فیصلہخیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے اپیکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھ »
کرم میں 4 جنوری کے واقعات پر کوہاٹ میں اجلاس کا فیصلہخیبر پختونخوا حکومت نے کوہاٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 4 جنوری کے واقعات پر دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
اسلام آباد: ڈیجیٹل نیشن بل مزید مشاورت کے لیے موخرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے اعتراض کے باعث مزید مشاورت کے لیے بل موخر کردیا۔
مزید پڑھ »
بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم، خیبرپختونخوا میں احتجاج جاریخیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ نے ان پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
مزید پڑھ »
بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم ہو گئے، خیبرپختونخوا میں رولز میں ترامیمخیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھ »