دس سالہ لڑکی جس نے چہل قدمی کرتے ہوئے 20 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دریافت کیے

پاکستان خبریں خبریں

دس سالہ لڑکی جس نے چہل قدمی کرتے ہوئے 20 کروڑ سال قدیم ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات دریافت کیے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 78 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 35%
  • Publisher: 59%

دس سالہ سکول کی طالبہ ٹیگن نے پانچ بڑے قدموں کے نشانات دیکھے جن کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کیمیلوٹیا نسل کے ڈائنوسار کا نشان ہے جو 20 کروڑ سال پہلے روئے زمین پر موجود تھے۔

،تصویر کا کیپشنایک 10 سالہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ موسم گرما کی چھٹیوں میں ساحل سمندر پر ٹہلنے گئی تو اسے اندازہ نہیں تھا کہ وہ ڈائنوسار کے پاؤں کے نشانات پر چل رہی ہوگی۔

سنڈی ہاویلز نے بی بی سی کے ’آور لائیوز‘ پروگرام کو بتایا کہ ’ہمارے پاس پانچ قدموں کے نشانات ہیں اور ہم ہر ایک کے درمیان آدھے سے تین چوتھائی میٹر کے فاصلے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔‘ٹیگن نے اس دیوقامت جاندار کے نقش قدم کی دریافت جنوبی ویلز کے ساحل کے قریب کی جہاں ان کی ماں رہتی تھیں۔ کلیئر نے کارڈف اور بیری کے درمیان گلیمورگن ہیریٹیج کوسٹ کے ایک حصے پر لاورناک پوائنٹ پر سرخ سِلٹ سٹون میں پائے گئے نشانات کے چند دن بعد سِنڈی کو ای میل کیا۔

انھوں نے کہا ’اس بات کو ہضم کرنا مشکل ہے کہ آپ اسی ساحل پر چل رہے ہیں جہاں کروڑوں سال پہلے کچھ بڑے تاریخی جانور چلا کرتے تھے۔‘ سنڈی نے مزید کہا کہ ’ہمارے خیال سے یہ قدموں کے نشان معقول حد تک بڑے، سبزی خور ڈائنو سار نے بنائے تھے۔ ہمیں یہاں کوئی ہڈیاں نہیں ملی ہیں لیکن برسٹل چینل کے دوسری طرف اسی طرح کے ڈائنوسار کی ہڈیاں پائی گئی ہیں۔‘

سنہ 2014 میں پینارتھ کے قریب اسی ساحل پر ایک پورے ڈائنوسار کا ڈھانچہ ملا تھا جہاں حال میں ٹیگن کو ان کے قدموں کے نشان ملے ہیں۔ لیکن وہ 201 ملین سال پرانا ڈریکوراپٹر تھا اور ٹی ریکس کا گوشت خور کزن تھا۔ ساؤتھ ویلز گروپ کے جیولوجسٹ ایسوسی ایشن کی سنڈی نائب صدر ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ ’ڈائنو سار ٹی ریکس کے لیے برطانیہ کی بہترین سائٹ ہے، جو ٹرائیسک دور سے باہر ہے۔‘سنڈی نے کہا ہے کہ ویلز کی ارضیاتی تاریخ 700 ملین سال پرانی ہے۔ یہ ایک گرم ریگستان تھا جہاں تیز سیلاب آتے تھے اور ٹیگن نے جس ڈائنوسار کے پاؤں کے نشانات دیکھے ہیں وہ اس جگہ گھومتے پھرتے تھے۔

’لیکن سطح سمندر میں تبدیلی آ رہی تھی اور براعظم ٹوٹ رہے تھے اور یہ علاقہ رطوبت والا ہو رہا تھا اور سمندر صحراؤں کو بھر رہا تھا تو وہ ماحول ڈائنوسار کے لیے زیادہ سازگار تھا۔اس وقت ویلز کیسا رہا ہوگا؟

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

خواتین محبت سے ملتی ہیں ، ان سے رات 3 بجے بھی ملنے جاؤں گا: خلیل الرحمان صحافی پر برس پڑےخواتین محبت سے ملتی ہیں ، ان سے رات 3 بجے بھی ملنے جاؤں گا: خلیل الرحمان صحافی پر برس پڑےلاہور میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کا واقعہ پیش آیا جس کے پیشِ نظر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا
مزید پڑھ »

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا بائیک حادثے میں زخمیانجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا بائیک حادثے میں زخمیحادثے کے وقت 20 سالہ پیکس نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا
مزید پڑھ »

مائیکروویو میں رہنے والے جراثیم انسانوں کے لیے مہلک ہوسکتے ہیں، تحقیقمائیکروویو میں رہنے والے جراثیم انسانوں کے لیے مہلک ہوسکتے ہیں، تحقیقمحققین نے ایک مطالعے میں مائیکرو ویو کے اندر رہنے والے شعاعوں کے مزاحم مائیکروبز دریافت کیے ہیں
مزید پڑھ »

اہرام مصر کی تعمیر کے اسرار کا ممکنہ جواب سائنسدانوں نے جان لیااہرام مصر کی تعمیر کے اسرار کا ممکنہ جواب سائنسدانوں نے جان لیاعرصےسے سائنسدانوں کے لیے یہ سوال معمہ بنا ہوا ہے کہ ہزاروں سال قبل کس طرح قدیم مصر میں اتنے بڑے اہرام تعمیر کیے گئے۔
مزید پڑھ »

سخت پالیسی ہے ارکان شہریوں کونشانہ بننے سے بچانے کیلئے انکے درمیان نہیں ہوتے، حماس کا ردعملسخت پالیسی ہے ارکان شہریوں کونشانہ بننے سے بچانے کیلئے انکے درمیان نہیں ہوتے، حماس کا ردعملاسرائیلی فوج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے نماز پڑھتے فلسطینیوں پر ہزارو ں پاؤنڈ وزنی بم گرا دیے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے
مزید پڑھ »

ناسا مشن نے مریخ پر قدیم جراثیمی زندگی کے ممکنہ آثار دریافت کرلیےناسا مشن نے مریخ پر قدیم جراثیمی زندگی کے ممکنہ آثار دریافت کرلیےناسا کے پرسیورینس روور نے مریخ کی ایک قدیم دریائی وادی میں Cheyava Falls نامی چٹان دریافت کی۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-23 02:37:44