دنیا کا نیا شہنشاہ: ایلون مسک

سیاسی و معاشی विश्लेषण خبریں

دنیا کا نیا شہنشاہ: ایلون مسک
ایلون مسکشہنشاہٹیکنالوجی
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 142 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 77%
  • Publisher: 59%

یہ مضمون دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کی مقبولیت اور طاقت پر تبصرہ کرتا ہے اور اسے جدید دور کا شہنشاہ کہتا ہے۔ یہ مضمون ایلون مسک کی کمپنیوں (جنرل ڈائنمکس، مکڈونلڈز، ایمازون، فیس بک، ایکس) کی طاقت، ان کی تکنیکی ترقی، اور ان کی دنیا پر قابض ہونے کی کوششوں کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ مضمون پرانے دور کے بادشاہوں اور سپر پاورز کے ساتھ ایلون مسک کی तुलنا کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایلون مسک کی طاقت انہیں دنیا کے بارے میں ہمارے سوچ اور فیصلے پر اثر انداز کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

کسی زمانے میں بادشاہ ہوتے تھے، ان کی سلطنت تھی، وزیر تھے، فوج تھی، جنرل تھے، باج گزار تھے۔ بادشاہ مرتا تو بیٹے ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کرتے، جو بچ جاتا خود بادشاہ بن جاتا۔ ہمارے ہاں اکبر بادشاہ مستند شہنشاہ بنے اور ہمارے ہمسائے میں کوئی ڈھائی ہزار سال کے بعد رضا شاہ پہلوی بھی شہنشاہ کہلاتے تھے۔ زعم یہ تھا کہ وہ بادشاہوں سے آگے کی کوئی شے ہیں۔ اسی طرح کی خوش فہمی ہمارے ملک میں جنرل ایوب کو ہوئی تھی، انھوں نے اپنے آپ کو فیلڈ مارشل کا رتبہ دے دیا تھا۔ اب پارلیمانی جمہوریت کا دور ہے، ڈکٹیٹر بھی

کبھی الیکشن کروا لیتے ہیں، جہاں جہاں پر ملکہ یا بادشاہ موجود ہیں انھیں علامتی سربراہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن عوام اپنے حکمران خود چنیں گے والا ماڈل پچھلی صدی میں ہی مشکوک نظر آنے لگا تھا جب افغانستان میں کمیونزم کا قبرستان بنانے کے بعد پتا چلا کہ نظریاتی جنگیں اصل میں ڈھکوسلا تھیں۔ دنیا میں اصل حکمران وہ کمپنیاں ہیں جو لڑاکا جہاز اور بم بناتی ہیں، بہتر زندگی کے خواب بیچتی ہیں۔ جنرل ڈائنمکس ایف 16 بناتی ہے، مکڈونلڈ برگر بناتا ہے۔ دونوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہمارا دھندہ پوری دنیا میں جاری رہنا چاہیے۔ دنیا میں کہیں نہ کہیں جنگ بھی جاری رہنی چاہیے ورنہ ہمارے بم بنانے والے مزدور کیا کھائیں گے اور ہم اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اتنے ملین ڈالرز کیسے دیں گے۔اس صدی میں ایمازون، فیس بک اور ایکس نام کی کمپنیوں نے ماضی کے بادشاہتوں اور سپر پاورز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آپ دنیا کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور کیا نہیں جانتے، حق کہاں ہے، باطل کدھر جا رہا ہے، آپ نے گیت کون سا سننا ہے، آپ نے ووٹ کس کو ڈالنا ہے، آپ کے نفسیاتی مسائل کیا ہیں، یہ سب حساب کتاب ان کمپنیوں کے پاس موجود ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی دس بارہ سال کا بچہ ہے تو اس سے پوچھیں اسے شہباز شریف کے نام کا پتا نہیں ہو گا، عمران خان کا نام شاید اس نے سنا ہو، اسے یقیناً جنرل عاصم منیر کے بارے میں پتا نہیں ہو گا لیکن اسے یہ علم ہو گا کہ ایلون مسک کون ہے۔ دنیا کا امیر ترین آدمی، بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بناتا ہے، خلا میں راکٹ بھیجتا ہے اور اب ایکس خریدنے کے بعد اپنے سمارٹ فون سے دنیا کا شہنشاہ بن بیٹھا ہے۔ اپنے ملک میں ٹرمپ کو جتوانے کے بعد، اس کا مشیر نامزد ہونے کے بعد وہ باقی دنیا میں بھی اپنی شہنشاہت کا رنگ جمانے چلا ہے۔ برازیل کے ججوں پر حکم چلانے کی کوشش کرتا ہے۔ برطانیہ میں بقول سینیئر صحافی زبیر احمد اگر کوئی اپوزیشن ہے تو وہ ایلون مسک ہے۔ جرمنی میں حکومت کس کی ہونی چاہیے وہ فیصلہ کرے گا۔ انسان مریخ پر پہلا گھر بنائے گا تو وہ اس کا ہو گا۔ پرانے شہنشاہ گلے پر تلوار رکھ کر پوچھتے تھے کہ بتاؤ کیا دل سے مجھے حکمران مانتے ہو۔ ایلون مسک ایکس پر ایک لائن لکھتا ہے اور پوچھتا ہے کہ بتاؤ کیا تم مجھ سے محبت کرتے ہو یا کسی اور سے۔ پرانے بادشاہوں کو پتہ نہیں لوگ دل سے محبت کرتے تھے یا نہیں لیکن ان کے لباس پر ٹانکے ہوئے ہیرے جواہرات دیکھ کر ان کی آنکھیں ضرور خیرہ ہوتی تھیں اور وہ سمجھتے ہوں گے کہ یہ دنیا پر خدا کا ہی اوتار ہے۔ اب کوئی دس سال کا بچہ بھی آپ کو بتا سکتا ہے کہ جب سے ٹرمپ جیتا ہے، ابھی صدر نہیں بنا، اس کی دولت میں کتنے ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔وہ اپنے ایک اکاؤنٹ سے دنیا کو ایسے چلانے کی کوشش کرتا ہے جیسے ہمارے بچپن میں امیروں کے بچے ریموٹ کنٹرول ٹینک سے رعب جماتے تھے۔ غالب نے بازیچہ اطفال ہے دنیا میرے آگے صرف کہا تھا، اب ایلون اسرائیلی فوجی جیکٹ پہن کر خود پہنچ بھی جاتا ہے اور واپس آ کر کچھ اور ارب ڈالر سمیٹ لیتا ہے۔ دنیا کے امیر ترین آدمی نے اپنے آپ کو غریب اور محروم سمجھنے والے لوگوں کو یہ سبق پڑھایا ہے کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ آپ کی فتح اسی میں ہے کہ مجھے دس بیس ڈالر اور دو گے ورنہ یہ دنیا ختم ہونے والی ہے۔ایلون مسک ہم سے کہہ رہا ہے کہ زمین ختم ہو رہی ہے تو کیا ہوا ہم سب مریخ پر چل کر بسیرا کریں گے۔ مجھے کچھ اور ڈالر دو تو تمھیں بھی ساتھ لے چلوں گا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

ایلون مسک شہنشاہ ٹیکنالوجی اقتصادی طاقت جمہوریت

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹوانے کی وڈیو وائرلایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹوانے کی وڈیو وائرلایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے چینی الیکٹرک گاڑیوں کے مسابقتی ہونے کا اعتراف کر لیا
مزید پڑھ »

فیکٹ چیک: ایلون مسک روبوٹ سے بال کٹوانے لگے، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟فیکٹ چیک: ایلون مسک روبوٹ سے بال کٹوانے لگے، وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟وائرل ویڈیو میں ایلون مسک روبوٹ حجام سے بال کٹواتے ہوئے گفتگو بھی کررہے ہیں
مزید پڑھ »

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے بارے میں مشہور مصنف کے حیرت انگیز انکشافاتٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے بارے میں مشہور مصنف کے حیرت انگیز انکشافاتڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومتی ٹیم ایلون مسک کو شامل کیا ہے اور انہیں اہم شعبے کی سربراہی دینے کا اعلان کردیا ہے
مزید پڑھ »

ایلون مسک پر جرمن حکومت کا الزام: ملکی انتخابات میں مداخلتایلون مسک پر جرمن حکومت کا الزام: ملکی انتخابات میں مداخلتجرمن حکومت نے ایلون مسک کو انتہائی دائیں بازو کی جماعت 'الٹرنیٹو فار جرمنی' کی حمایت میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔
مزید پڑھ »

ایلون مسک کا پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کے لیے فیصلے کا انتظارایلون مسک کا پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کے لیے فیصلے کا انتظارایلون مسک نے پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کے حوالے سے کہا کہ اسٹار لنک سروس کے لیے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھ »

ایلون مسک کا پاکستانی حکومت کے اسٹار لنک فیصلے پر ردعملایلون مسک کا پاکستانی حکومت کے اسٹار لنک فیصلے پر ردعملپاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس لینے سے متعلق حکومتی فیصلے پر ایلون مسک کا ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارف کے خیرمقدمی بیان پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ اسٹار لنک سروس کے لیے حکومت پاکستان کی منظوری کے منتظر ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-16 02:41:22