آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان ہونے والی جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے
تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے تمام ممالک کو آنے والی مہنگائی اور تیل کے بحران سے خبردار کیا ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے۔
کرسٹالینا جارجیوا نے گزشتہ روز مراکش کے شہر ماراکیچ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اس بات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کہ موجودہ صورتحال کس طرف جارہی ہے اور خصوصاً تیل کی منڈیوں پر کس طرح اثر اندز ہوگی؟ اجلاس سے خطاب کے دوران کرسٹالینا جارجیوا نے اسرائیل حماس جنگ کی صورتحال پر کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع معاشی منظرنامے کو تاریک کر رہا ہے، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی نظام پہلے ہی مسائل سے دوچار ہے، تنازع سے تیل کی عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، جس سے مہنگائی بڑھے گی۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دنیا میں مہنگائی کا نیا طوفان : آئی ایم ایف نے خبردار کردیامزید پڑھیں
مزید پڑھ »
اسرائیل فلسطین تنازع : آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر نے خبردار کردیاواشنگٹن : آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع سے تیل کی عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، مہنگائی بڑھے گی۔

بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتا نے راکھی ساونت کے خلاف ایف آئی آر درج کرادیایف آئی آر میں تنوشری نے راکھی پر 2018 میں می ٹو مہم کے دوران نفسیاتی صدمہ پہنچانے کا الزام لگایا ہے
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ نے فلسطین میں بڑے پیمانے پرنسل کشی کا خدشہ ظاہر کردیااقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں بڑے پیمانے پرنسل کشی کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ نے فلسطین میں بڑے پیمانے پرنسل کشی کا خدشہ ظاہر کردیااقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں بڑے پیمانے پرنسل کشی کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھ »