بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی پلوشن کنٹرول کمیٹی نے دیوالی پر آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے آتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دہلی پلوشن کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آتش بازی کے سامان کی تیاری، اسے ذخیرہ کرنے ، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی اور یہ کہ اس حکم کا مقصد آلودگی کی سطح کو کم کرنا ہے۔ یہ پابندی ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب دو ہفتے بعد یکم نومبر کو دیوالی کا تہوار منایا جانا ہے اور آتشبازی اس تہوار کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ برسوں میں آتشبازی پر مختلف پابندیاں لگائی جاتی رہی ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر رہا اور پولیس اکثر مذہبی جذبات کا خیال کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کرتی ہے۔ 2020 کی ایک رپورٹ کے مطابق 2019 میں نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی وجہ سے تقریباً ساڑھے 17 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔فضائی معیار کو جانچنے والے ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق ان تمام شہروں میں فضا کا معیار عالمی ادارہ صحت کے طے کردہ معیارات سے کہیں زیادہ خراب تھا۔
فضائی آلودگی آتش بازی دیوالی نئی دہلی پابندی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد غزہ اور لبنان میں جشناسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی
مزید پڑھ »
'بورڈ کی طرف سے کپتانی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی'وکٹ کیپر بیٹر نے آفر ملنے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کا عندیہ دیدیا
مزید پڑھ »
اجے دیوگن کا دھماکے دار انداز، ’سِنگھم اگین‘ کے ٹریلر نے تہلکہ مچادیافلم یکم نومبر کو دیوالی پر ریلیز ہو گی اور کارتک آریان کی ’بھول بھلیاں 3‘ کے ساتھ باکس آفس پر مقابلہ کرے گی
مزید پڑھ »
وراثتی جائیداد کی منتقلی کیس، سپریم کورٹ کا بیوہ کو جائیداد کی فوری منتقلی کا حکم26 سال سے مقدمہ بازی بہت ہوچکی، چیف جسٹس نے جھوٹی گواہی اور بوگس مقدمہ بازی پر مخالف فریقین کو تین ماہ میں پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا
مزید پڑھ »
عمران خان سے ملاقات کیلیے بیرسٹر گوہر کی درخواست، وزیر داخلہ کی جائزہ لینے کی یقین دہانیجیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے، کسی ایک کو اجازت دینا دہرے معیار کے زمرے میں آئے گا، ترجمان وزارت داخلہ
مزید پڑھ »
پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے، امریکامہلک ہتھیاروں پر پابندی دراصل ہماری قومی سلامتی کی ضمانت ہے
مزید پڑھ »