رحیم یار خان پولیس کا کچے میں آپریشن؛ اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو مختار ودھایا ہلاک

پاکستان خبریں خبریں

رحیم یار خان پولیس کا کچے میں آپریشن؛ اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو مختار ودھایا ہلاک
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 67 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

ہلاک ڈاکو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کا مرکزی ملزم تھا جو ڈکیتیوں، پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا

ہلاک ڈاکو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کا مرکزی ملزم تھا جو ڈکیتیوں، پولیس پر حملوں میں مطلوب تھارحیم یار خان پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، رحیم یار خان پولیس نے کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے اندھڑ گینگ کے سرگرم رکن خطرناک ڈاکو مختار عرف ودھایا شیخ کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف، سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں، ہلاک ڈاکو پولیس کو مطلوب ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کا مرکزی ملزم نکلا، ہلاک ڈاکو ڈکیتی، پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اندھڑ گینگ کا مرکزی کارندہ تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سندھ سے متصل بستی سعید عباسی کے عقب موضع داعوالہ میں کیا گیا، پولیس کو بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز، نائٹ ویژن گاگلز اور بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی، ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی اس دوران مسلح ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں خطرناک ڈاکو مختار شیخ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک...

ترجمان کے مطابق ساتھی ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیتوں میں فرار ہو گئے جس کے بعد پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں ڈی ایس پی بھونگ، انچارج سی آئی اے، ایس ایچ او بھونگ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ کامیاب آپریشن پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ پولیس کچے سے دہشت گردوں، ڈاکووں، شرپسند عناصر کے مستقل خاتمے کے مشن پر گامزن ہے۔Nov 09, 2024 04:05 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

رحیم یار خان؛ کچے کے علاقے میں 2 ایکڑ پرمنی پولیس لائن بنائی جائیگیرحیم یار خان؛ کچے کے علاقے میں 2 ایکڑ پرمنی پولیس لائن بنائی جائیگیکچے میں بڑے آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں جوکسی بھی وقت ہو سکتا ہے، ڈی پی او
مزید پڑھ »

پنجاب پولیس کی کچے میں کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب ڈاکو شاہد ہلاکپنجاب پولیس کی کچے میں کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب ڈاکو شاہد ہلاکپنجاب حکومت نے شاہد لُنڈ کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی تھی، پنجاب پولیس
مزید پڑھ »

بابا صدیقی کو گولی مارنیوالا شوٹر گرفتار، گینگ سے رابطہ کس طرح ہوا؟ دوران تفتیش انکشافاتبابا صدیقی کو گولی مارنیوالا شوٹر گرفتار، گینگ سے رابطہ کس طرح ہوا؟ دوران تفتیش انکشافاتدوران تفتیش شیو کمار نے لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا اعتراف کیا: بھارتی پولیس
مزید پڑھ »

راجن پور کے کچے میں پولیس مقابلہ، اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیاراجن پور کے کچے میں پولیس مقابلہ، اشتہاری ڈاکو شاہد لُنڈ مارا گیاہلاک ڈاکو شاہد لُنڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں دیتا تھا، پولیس
مزید پڑھ »

کچے کے خطرناک ڈاکو شاہد لُنڈ کی ہلاکت کی اصل کہانی سامنے آگئیکچے کے خطرناک ڈاکو شاہد لُنڈ کی ہلاکت کی اصل کہانی سامنے آگئیخطرناک ڈاکو کو پنجاب پولیس نے مبینہ پلاننگ کرکے ایک اورخطرناک ڈاکوکے ہاتھوں مروایا، ذرائع
مزید پڑھ »

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو ہلاککراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو ہلاکہلاک ہونے والے ڈاکو کو کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، پولیس
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-20 23:43:50