پنجاب حکومت نے شاہد لُنڈ کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کی تھی، پنجاب پولیس
رحیم یار خان اور راجن پور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب ڈاکو اور لنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد لُنڈ کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان اور راجن پور پولیس نے کچے میں خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم ترین کامیابی حاصل کرلی، پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کچہ بنگلا اچھا میں لنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد لُنڈ کو ہلاک کردیا۔ حکومت پنجاب نے ڈاکو شاہد لُنڈ کے سر کی قیمت 01 کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف اہم ترین کامیابی پر رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے سے دہشت گردوں، ڈاکوؤں، شر پسند عناصر کا خاتمہ ہمارا اولین مشن ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، دہشت گردی، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں، قتل ،ڈکیتی جیسے 28 سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب بین الاضلاعی اشتہاری جبکہ اُس کے خلاف رحیم یار خان اور ضلع راجن پور کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان اور راجن پور پولیس گزشتہ 02 ماہ سے اس آپریشن کی تکمیل لئے کام کر رہی تھی، پولیس نے باقاعدہ منصوبہ بندی، موثر حکمت عملی کے تحت اپنا ٹارگٹ حاصل کیا۔Nov 06, 2024 12:57 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو ہلاکہلاک ہونے والے ڈاکو کو کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، پولیس
مزید پڑھ »
پنجاب پولیس کے مختلف اداروں میں خریداری میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشافپنجاب پولیس کے مختلف محکموں میں خریداری کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے داخلہ میں جمع کروا دی گئی
مزید پڑھ »
حزب اللہ سے جھڑپوں میں 5، شمالی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاکلبنان میں جاری زمینی کارروائی میں اب تک 34 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھ »
جالندھر کا سکول جہاں 120 جڑواں بچے پڑھتے ہیں: ’کلاس سے باہر جاتا ایک ہے، ڈانٹ دوسرے کو پڑتی ہے‘جالندھر میں پنجاب پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں قائم ’پولیس ڈی اے وی سکول‘ میں جڑواں بچوں کی اتنی بڑی تعداد کے باعث اکثر اساتذہ کشمش کا شکار ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھ »
ڈاکٹر شاہنواز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 4 پسلیوں کے علاوہ کندھے کی ہڈی ٹوٹنے کا انکشافڈاکٹر شاہنواز کو 19 ستمبر کو سندھڑی تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا، بعد ازاں شدتپسند ہجوم نے ان کی لاش کو آگ لگادی تھی
مزید پڑھ »
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اہلیہ نے شوہر کی بازیابی کی درخواست واپس لے لیمحمد اکرم ہمارے پاس تھا، نہ ہمیں کسی مقدمے میں مطلوب تھا: پولیس کی عدالت میں رپورٹ
مزید پڑھ »