محققین کا کہنا ہے کہ رسل وائپر سانپ کے حمل کی مدت چھ ماہ ہے۔ یہ ایک وقت میں 3 سے 63 بچوں کو جنم دے سکتا ہے اور یہ بچے دو سال میں بڑے ہو جاتے ہیں۔
بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں سانپ کی ایک خاص نسل رسل وائپر کے کاٹنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر اس بارے میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ رسل وائپر سانپ کے ڈسنے سے انسان منٹوں میں دم توڑ دیتا ہے۔
بریٹینکا انسائکلو پیڈیا کے مطابق ایک رسل وائپر پانچ فٹ تک لمبا ہو سکتا ہے۔ یہ سانپ اپنی کھال کی رنگت کی وجہ سے آسانی سے جھاڑیوں اور فصلوں میں چھپ سکتا ہے۔ اس کی کھال پر بیضوی رنگ کے نشان ہوتے ہیں۔ یہ اپنے بڑے حجم کے باوجود بہت پھرتی سے حملہ آور ہوتا ہے اور اس کا زہر بہت طاقتور ہوتا ہے۔ آخر اس سانپ کے بارے میں اتنی تشویش اور خوف کیوں پایا جاتا ہے اور ماہرین، سانپ کی اس نسل کے بارے میں ہمیں کیا بتاتے ہیں۔سانپوں کے محققین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سانپ کے کاٹنے کا علاج موجود ہے اور اگر بروقت علاج کر لیا جائے تو موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی ایک غیر سرکاری تنظیم ’ڈیپ ایکولوجی اینڈ سنیک کنزرویشن فاؤنڈیشن‘ کا کہنا ہے کہ رسل وائپر بنگلہ دیش میں پایا جانے واالا سب سے زہریلا یا مہلک سانپ...
پروفیسر فرید احسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ’بہت سے لوگ اس سانپ کے بارے میں جانے بغیر خوف پھیلا رہے ہیں۔ ہر کسی کے ذہن میں یہ بات ہے کہ اس کے کاٹنے سے انسان مر جاتا ہے۔ اس بارے میں گھبراہٹ اور تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ لوگ نہیں جانتے کہ اس کا علاج بھی موجود ہے۔‘بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے محقق محمد ابو سعید کا کہنا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ رسل وائپر کے کاٹنے سے انسان کی فوراً موت ہو جاتی ہے۔
رسل وائپرکو حال میں بنگلہ دیش کے شمال مغربی علاقوں اور خاص طور پر دریائے پدما کے قریبی علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بنگلادیش میں سانپوں کے ڈسنے کے کیسز میں اضافہمتاثرہ افراد سانپ کی ایک ہی نسل رسل وائپر(Russell viper) کا شکار ہوئے جسے کا شمار زہریلے ترین سانپوں میں ہوتا ہے۔
مزید پڑھ »
کیا آپ کو شوگر ہے؟ اپنی تشخیص خود کریںشوگر انسانی جسم میں اس وقت پیدا ہوتی ہے جب جسم انسولین کا استعمال چھوڑ دیتا ہے، انسولین کاکام یہ ہے کہ وہ جسم میں شوگر کی مقدار
مزید پڑھ »
بچپن میں عام سی شکل کی تھی، ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد ٹھیک ہوئی ہوں: صدف کنولصدف کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے جس میں وہ اعتراف کر رہی ہیں کہ وہ ہمیشہ سے جاذبِ نظر نہیں تھیں
مزید پڑھ »
ایلو ویرا بیجوں کے مزید حیران کن فوائدایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جو انسانی صحت اور جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے یہ معدنیات، نمکیات اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔
مزید پڑھ »
لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی بھارت کے نئے آرمی چیف مقررلیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کا بھارت کا نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا ہے وہ 30 جون کو اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
مزید پڑھ »
عطیہ کی گئی کتابوں کے ڈبے سے سانپ برآمداینیمل کنٹرول آفیسر نے سانپ کو پکڑ کر واپس جنگل میں چھوڑ دیا
مزید پڑھ »