رنویر الہ آبادیہ کی ویڈیو وائرل: کام نہ ملنے پر روتے ہوئے کہتے ہیں 'مجھے قصوروار لگتا ہے'

News خبریں

رنویر الہ آبادیہ کی ویڈیو وائرل: کام نہ ملنے پر روتے ہوئے کہتے ہیں 'مجھے قصوروار لگتا ہے'
رنویر الہ آبادیہانڈیاز گوٹ لیٹنٹیوٹیوب
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 76 sec. here
  • 12 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 65%
  • Publisher: 53%

بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد روتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ 'مجھے قصوروار لگتا ہے'.' ویڈیو کو حالیہ قانونی تنازعے کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے لیکن یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جسے غلط معلومات کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب شو ' انڈیاز گوٹ لیٹنٹ ' میں کیے گئے متنازعہ سوال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رونے کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔ وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کرائی جارہی ہے کہ رنویر الہ آبادیہ حالیہ تنازعے کے بعد کام نہ ملنے سے پریشان ہیں اور اس بات پر رو رہے ہیں۔ ویڈیو میں بیئر بائیسپس کے خالق رنویر الہ آبادیہ کہہ رہے ہیں، 'مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔' یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جسے ان کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھا جارہا

ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر روتے ہوئے کہہ رہے ہیں 'مجھے اس لیے برا لگ رہا ہے کیونکہ سارا کام بند ہوگیا ہے۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔ میں نے پوری ٹیم کو اس طرح بے نقاب کردیا۔ میری وجہ سے سارا کام بند ہوگیا ہے۔' اگرچہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو رنویر کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھ رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے۔ رنویر نے یہ ویڈیو تین سال پہلے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد شیئر کی تھی۔ آٹھ منٹ کی اس ویڈیو کا آغاز رنویر کے کورونا ٹیسٹ سے ہوتا ہے، جس کے بعد وہ کہتے ہیں، 'ہائے دوستو، میں نے ابھی کورونا کا ٹیسٹ کروایا ہے اور نتیجہ مثبت آیا ہے۔' واضح رہے کہ رنویر الہ آبادیہ نے سمے رائنا کے شو 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' پر والدین کے بارے میں ایک نازیبا مذاق کیا تھا، جسے بہت سے لوگوں نے 'غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی' قرار دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ہندوستانی حکومت کی ہدایت پر یوٹیوب انڈیا نے اس ایپی سوڈ کو ہٹادیا تھا۔ بعد ازاں رنویر الہ آبادیہ نے پیر کو ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔ کی اور معافی مانگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'میرا تبصرہ نہ صرف نامناسب تھا، بلکہ یہ مزاحیہ بھی نہیں تھا۔ مزاح میرا میدان نہیں ہے۔ میں صرف معافی مانگنے کےلیے یہاں ہوں۔ بہت سے لوگوں نے پوچھا کہ کیا میں اپنے پلیٹ فارم کو اس طرح استعمال کرنا چاہتا ہوں، اور ظاہر ہے کہ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔ میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے کوئی جواز یا وجہ نہیں دوں گا۔' رنویر کی معافی مانگنے کی یہ ویڈیو تو حالیہ تھی لیکن کام نہ ملنے پر رونے والی ویڈیو کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جسے غلط معلومات کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

رنویر الہ آبادیہ انڈیاز گوٹ لیٹنٹ یوٹیوب ویڈیو والدین کا مذاق قانونی تنازعہ معافی کورونا پرانی ویڈیو

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بی پراک کے بعد اروشی کا بھی رنویر الہ آبادیا کی پوڈکاسٹ میں جانے سے انکاربی پراک کے بعد اروشی کا بھی رنویر الہ آبادیا کی پوڈکاسٹ میں جانے سے انکاراروشی نے رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کی مذمت کی ہے
مزید پڑھ »

فلم پریمیئر میں معمر رانا کے ساتھ کیا ہوا؟ وائرل ویڈیو نے سب کو حیران کردیافلم پریمیئر میں معمر رانا کے ساتھ کیا ہوا؟ وائرل ویڈیو نے سب کو حیران کردیاوائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے
مزید پڑھ »

رنویر الہ آبادیا کی ماہانہ آمدن اور اثاثوں کی مجموعی مالیترنویر الہ آبادیا کی ماہانہ آمدن اور اثاثوں کی مجموعی مالیترنویر الہ آبادیا نے ٹی وی شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق متنازع بیان کی وجہ سے رنویر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور لوگوں کو ان کی آمدنی سے متعلق بھی دلچسپی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر الہ آبادیا کی یوٹیوب کی ماہانہ آمدن قریب 40 ہزار ڈالرز ہے جبکہ سالانہ آمدن 40 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے۔ ساتھ ہی ان کا آفس اور بنگلے، گاڑیاں بھی ان کے اثاثوں میں شامل ہیں۔
مزید پڑھ »

عمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، وزیر اطلاعاتعمران خان ڈیل کرنا چاہتے ہیں مگر کرپشن پر ڈیل یا این آر او نہیں ہوگا، وزیر اطلاعاتسنا ہے عمران خان اپنے لوگوں سے کہتے ہیں کہ مجھے باہر نکالو، عطا اللہ تارڑ
مزید پڑھ »

فینز نئے جنگلے لگنے کے باوجود میدان پر داخل ہونے میں کامیاب، ویڈیو وائرلفینز نئے جنگلے لگنے کے باوجود میدان پر داخل ہونے میں کامیاب، ویڈیو وائرلگزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں ہونیوالی افتتاحی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل
مزید پڑھ »

پورا پاکستان آپ سے محبت کرتا ہے، پاکستانی مداح کی شاہ رُخ سے ملاقات کی ویڈیو وائرلپورا پاکستان آپ سے محبت کرتا ہے، پاکستانی مداح کی شاہ رُخ سے ملاقات کی ویڈیو وائرلسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-22 11:15:41