اسرائیل میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے اکتوبر کا مہینہ رواں سال کا سب سے زیادہ مہلک مہینہ رہا۔
غزہ اور لبنان میں ہونے والی جنگ اور اسرائیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اکتوبر کے مہینے میں اسرائیل میں بھاری جانی نقصان ہوا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں جاری زمینی آپریشن میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 37 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں مجموعی طور پر 19 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک اسرائیلی فوجی حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔ اس کے علاوہ غزہ میں ایک اسرائیلی قیدی کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 9 اسرائیلی شہری اور 2 پولیس اہکار ہلاک ہوئے۔ ان میں سے سب سے زیادہ مہلک حملہ یکم اکتوبر کو تل ابیب کے قریب ہوا جس میں 7 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔
اکتوبر میں اسرائیل پر ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں میں مجموعی طور پر 13 شہری ہلاک ہوئے جبکہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں 6 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ اور لبنان میں ہونے والی زمینی جنگ، ڈرون اور راکٹ حملوں اور اسرائیل کے اندر فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اکتوبر کے مہینے میں فوج اور پولیس کے اہلکاروں اور شہریوں سمیت 88 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملے کے وقت نیتن یاہو اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے یا نہیں: سعودی میڈیامریم نے دیوالی منا کر دنیا کو اچھا پیغام دیا، آج سے وہ میری لیڈر ہیں:بی اے پی سینیٹر کا اعلانعمران سے ملاقات میں کہا گیا سیاست پر بات نا کریں، تو کیا ہم موسم پر بات کریں؟...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیل کا ایران پر حملہ؛ نیتن یاہو کے اتحادی امریکی صدر کا بیان سامنے آگیااسرائیل کا ایران پر حملہ؛ نیتن یاہو کے اتحادی امریکی صدر کا بیان سامنے آگیا
مزید پڑھ »
غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کیلئے امریکا نے اسرائیل کو 30 دن کا الٹیمیٹم دیدیاامریکا کا اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے
مزید پڑھ »
کراچی: ائیرپورٹ کےقریب غیرملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیںاتوار کی رات کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 غیر ملکی ہلاک ہوئے
مزید پڑھ »
کراچی میں رواں سال پولیو سے 3 بچے جاں بحقرواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی، 28 اکتوبر کو ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغا کیا جائے گا: ذرائع ایمرجنسی آپریشن سینٹر
مزید پڑھ »
ایران کی عسکری صلاحیت کو اسرائیل اور امریکا سنجیدگی سے لیں؛ سی آئی اےاسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ ایران کی بھرپور عسکری صلاحیت کا مظاہرہ تھا، سی آئی اے
مزید پڑھ »
افغان فورسز کی سرحدی جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھاری نقصان اٹھانا پڑاپاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا: سکیورٹی ذرائع
مزید پڑھ »