روس نے کورونا وائرس مرض کےلیے دوا بنانے کا دعویٰ کردیا -
روسی فیڈرل بایومیڈیکل ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملیریا کےخلاف ایک دوا میں مزید اینٹی بایوٹکس شامل کرکے کووڈ 19 کے علاج میں کامیابی حاصل کی ہے۔ فوٹو: رائٹرزروس نے کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماری کووڈ19 کے لیے ایک مؤثر دوا تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی حکام نے ملیریا کے خلاف عام استعمال ہونے والی ایک مؤثر دوا، میفلوکوائن کو بعض مریضوں پرآزمایا گیا ہے جس نے نہ صرف اندرونی جلن و سوزش کو کم کیا ہے بلکہ یہ جسم کے اندر وائرس کو مزید بڑھنے سے بھی روکتی ہے۔ روسی کی فیڈرل بایومیڈیکل ایجنسی کے مطابق اس دوا کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ایجنسی کی سربراہ ویرونِکا سووروسکا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میفلوکوائن کو تقویت دینے کے لیے اینٹی بایوٹکس بھی ملائی گئی ہیں۔ اس سے خون کے پلازما اور پھیپھڑوں میں اینٹی وائرل ایجنٹس کی تعداد بڑھتے ہوئے دیکھی گئی ہے۔اس سے قبل روسی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 228 نئے مریضوں کا اعتراف کیا جس کے بعد پورے ملک میں مریضوں کی کل تعداد 1264 ہوگئی ہے۔ اب تک چھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 49 افراد صحت...
روس نے وائرس کے پھیلاؤ کو مزید روکنے کے لیے غیرملکیوں کی آمد اور بیرونِ ملک پروازوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ چین کے شہر ووہان سے نمودار ہونے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 200 ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ مریضوں کی تعداد چھ لاکھ سےزائد ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان اٹلی کو کورونا وائرس کی دوا کلورو کوئین فراہم کرے گااسلام آباد : پاکستان کورونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی کلورو کوئین ٹیبلٹ اٹلی کو فراہم کرے گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس حوالے سے اہم کردار ادا کررہے ہیں
مزید پڑھ »
پاکستان اٹلی کو کورونا وائرس کی دوا کلورو کوئین فراہم کرے گااسلام آباد : پاکستان کورونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی کلورو کوئین ٹیبلٹ
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: پینگولین میں کووڈ۔19 نما وائرس کی تصدیقبیجنگ: (ویب ڈیسک)چین میں سمگل کیے جانے والے پینگولیئن میں کووڈ۔19 نما وائرس کی تصدیق ہوئی جو کہ پوری دنیا میں پھیل گیا ہے۔
مزید پڑھ »
روس کے صدارتی محل پر کورونا وائرس کا حملہروسی صدر کس حال میں ہیں۔۔۔؟ یہاں جانئے: AajNews AajUpdates CoronaUpdates
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کے لیے چین نے بڑا اعلان کردیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین نے پاکستان
مزید پڑھ »
کورونا وائرس؛ سری لنکن کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا - ایکسپریس اردورقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ کی جاے گی
مزید پڑھ »