رینجرز چوکی سمیت دیگر املاک جلانے والے باپ بیٹا گرفتار، ملزم نے شرمندگی کا اظہار کر دیا ARYNewsUrdu
کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رینجرز چوکی سمیت دیگر املاک جلانے والے باپ بیٹا گرفتار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 9 مئی کو شارع فیصل پر رینجرز چوکی اور دیگر سرکاری املاک جلانے میں ملوث باپ اور بیٹا گرفتار کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں عبدالحمید اور حذیفہ شامل ہیں، پولیس حکام کے مطابق گرفتار باپ بیٹے گلستان جوہر بلاک 13 کے رہائشی ہیں، شارع فیصل پر 9 مئی کو سڑک بلاک کر کے شرپسند عناصر کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے والے عناصر کے خلاف دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، گرفتار ملزم عبدالحمید چوکی جلانے کے بعد بیٹے حذیفہ سے ویڈیو بنواتے ہوئے دہشت گردی کا اعتراف بھی کرتا...
پولیس حکام کی جانب سے گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں ملزم کا کہنا ہے کہ میرا نام عبد الحمید ہے، 9 مئی کو شارع فیصل پر میں نے پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر رینجرز چوکی جلائی تھی، میرے کہنے پر میری ویڈیو میرے بیٹے حذیفہ نے بنائی تھی اور میرے ہی کہنے پر ویڈیو کو وائرل بھی کیا گیا ملزم کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں، ملزم عبدالحمید نے پاک فوج زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد ترکش انجینئر کو لوٹنے والا ملزم گرفتارکراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ترکش انجینئر کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی برآمد کرلی۔ DailyJang
مزید پڑھ »
صحیفہ جبار ننھے مہمان کی آمد کی منتظرلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار نے جلد ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
مزید پڑھ »
گھاس چرتی گائیوں نے کھیت میں چھپا ملزم گرفتار کروا دیاامریکا میں ایک کھیت میں چھپے مشکوک شخص کو گائیوں نے گرفتار کروا دیا، پولیس گائیوں کی عقلمندی پر حیران رہ گئی۔
مزید پڑھ »
عمران خان کو پیر تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکماسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملک بھر میں درج کسی بھی مقدمے میں پیر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھ »
میٹرک کے ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیالاہور: (دنیا نیوز) میٹرک کے ملتوی ہونے والے امتحانی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »