لاہور کے تھانہ شاہدرہ کے ایک بند کمرے میں ایک خاتون سب انسپکٹر نے جب ریپ کا شکار ہونے والی 15 سالہ لڑکی کا بیان قلمبند کیا تو وہاں لڑکی کے ساتھ ساتھ وہ شخص بھی موجود تھا جس پر ریپ کرنے کا الزام تھا۔
انعم کے مطابق اس کے بعد خاتون افسر نے ملزم سے سوال کیا جس کے جواب میں اس نے کہا ’میڈم یہ خود میرے پاس آتی تھی اور اس کے سب گھر والے بھی ایسے ہی ہیں۔‘
کوثر بی بی کا دعویٰ ہے کہ انھیں پولیس افسر نے بتایا کہ ’آپ بچی کو لے جائیں، ہم نے تفتیش کر لی ہے۔ یہ ایک کمزور کیس ہے کیونکہ ایک سال پرانا واقعہ بتایا جا رہا ہے۔ جب آپ کی ملزم پارٹی سے کوئی ڈیل نہیں ہو سکی تب آپ نے تھانے میں پرچہ درج کروا دیا‘۔ کچھ سوچ بچار کے بعد کوثر تھانے کی جانب روانہ تو ہوئیں مگر ڈرکے مارے انعم کو گھر پر ہی چھوڑ گئیں مگر ان کے بقول ’اندھیرا اس قدر زیادہ تھا کہ آدھے راستے سے ہی واپس لوٹ آئی‘۔
جب اس مقدمے کے اندارج میں تاخیر کے بارے میں تھانہ بادامی باغ کے ایس ایچ او ارشد بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ہر ایسی درخواست کی اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد ایف آئی آر درج کرتے ہیں کیونکہ ریپ جیسے سنگین الزامات میں بغیر مناسب تحقیق کیے پرچہ درج نہیں کیا جاتا‘۔ ذوالفقار حمید کے مطابق ’بعد میں عدالت میں بھی تو دونوں پارٹیوں نے آمنے سامنے ہی موقف دینا ہوتا ہے لہٰذا اس میں کوئی حرج والی بات نہیں‘۔
انھوں نے کہا ایسے حالات میں ریکارڈ کیے گئے بیان کو عدالت بھی دیکھتی ہے کہ آیا ایسا بیان کسی دباؤ کے تحت تو نہیں لیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ نابالغ بچیوں کے ریپ کے مقدمات میں پولیس کو ایسے جدید خطوط پر تفتیش کرنی چاہیے جن سے متاثرہ لڑکی کا اس کے ملزم سے آمنا سامنا کم سے کم ہو۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
افغانستان کا ایران میں افغان مزدوروں کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہافغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک وفد متنازعہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے جلد ایران جائے گا۔ یہ وفد ایران میں ہونے والے دو حالیہ واقعات جن میں متعدد
مزید پڑھ »
پنجاب: پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہپنجاب: پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ GOPunjabPK pid_gov
مزید پڑھ »
وزیراعظم کے سیکرٹری سمیت 9 بیوروکریٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کا معاملہ عدالت پہنچ گیااسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت 9 بیوروکریٹس کو آ=ٹ آف ٹرن پلاٹس کی الاٹمنٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا
مزید پڑھ »
سرحدی کشیدگی کے دوران بھارتی فوجیوں کی ہلاکت،چین کا ردعمل بھی آگیابیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی ہمسائیہ ملک چین کے ساتھ بھی کشیدگی میں اضافہ ہوگیااور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر جنگ کا خطرہ منڈلانے
مزید پڑھ »
افغانستان میں کرونا کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پولیو کے نئے کیسز کا انکشافافغانستان میں کرونا کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پولیو کے نئے کیسز کا انکشاف Afghanistan CoronavirusPandemic PolioCases Reported Detected PolioCampaigns Paused
مزید پڑھ »