مذید نفصیلات:
تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر، سابق صوبائی وزیر تیمور بھٹی، سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ، سابق صوبائی وزیر چودھری اخلاق، سابق چیئرمین ٹیوٹا مامون تارڑ، سردار منصب ڈوگر شامل ہیں۔
چودھری اخلاق، تیمور بھٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ہم تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں، نو مئی کو دلخراش واقعات ہوئے، جسے ہم نہیں بھول سکتے، فوجی جوان ملک اور قوم کیلئے زندگیاں قربان کر رہے ہیں، نو مئی میں ملوث افراد کو سزائیں ملنی چاہئیں۔
تیمور بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات کو نہ روکا گیا تو یہ سیاست میں روش بن جائے گی، نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا مل کر فیصلہ کریں گے۔ سابق صوبائی وزیر چودھری اخلاق نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے ذاتی مفادات نہیں ریاست کو بچانا ہے، میری آنکھوں کے سامنے بنگلادیش بنا، میرے بھائی نے تین سال بھارت میں قید کاٹی، افواج پاکستان نے ہمیشہ جانوں کی قربانیاں دیں، ہم پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
علی زیدی کا سیاست چھوڑنے کا اعلانپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »
سابق صوبائی مشیر ملک قاسم خان کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلانملک قاسم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »
فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیںاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھ »
شیخ خرم شہزاد بھی عمران خان کے قافلے سے اتر گئےپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ خرم شہزاد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھ »