سابق صدر آصف زرداری کراچی پہنچ گئے AsifAliZardari Karachi
کراچی: سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج رات بلاول ہاؤس میں قیام کریں گے اور کل انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔
میگا منی لارنڈرنگ اور پارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہونے والے سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد سے چارٹر طیاے کے ذریعے خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی اولڈ ایئرپورٹ پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سعید غنی، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، مشیران رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔
آصف زرداری کو لینے کیلئے خصوصی طور پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات بلاول ہاؤس میں قیام کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج کیلئے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا جائے گا۔ اسپتال کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری کی رہائی ،وکلا ٹیم اسلام آبادہائیکورٹ پہنچ گئیاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کے حکم پر عملدرآمد
مزید پڑھ »
سابق صدر آصف علی زرداری کو آج رہا کیا جائے گااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد آج سابق صدر آصف علی زرداری کی
مزید پڑھ »
سابق صدر آصف علی زرداری پمز ہسپتال سے رہا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سابق صدرآصف زرداری کوآج کراچی منتقل کیاجائےگاwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »
صدر ٹرمپ کا مشورہ: ’چِل گریٹا چِل‘ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی سویڈن کی 16 سالہ طالب علم گریٹا تھنبرگ 'ٹائمز میگزین' کی جانب سے سال 2019 کی شخصیت یعنی 'پرسن اف دی ایئر' قرار۔
مزید پڑھ »