بیوہ شادی کرسکتی ہے، ہمارے مذہب میں یہ ایک عورت کا بنیادی حق ہے: عدالت
لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے خاتون زویا اسلام کی اپیل پر تحری فیصلہ جاری کردیا جو جسٹس چوہدری اقبال کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے تحریر کیا۔ اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سرکاری ملازم شوہرکی وفات کے بعد نائب قاصدکی نوکری 2020 میں ملی، شوہر اسلام کی بیوہ ہونےکی وجہ سےسرکاری نوکری ملی اور 2021 میں دوسری شادی کی جس کی بنیادپرنوکری سےبرطرف کیاگیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملازم شوہرکی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پرختم نہیں ہوسکتی، شوہرکی وفات کے بعد بیوہ کو دوسری شادی پر سرکاری نوکری سے برطرف نہیں کیاجائےگا کیونکہ بیوہ شادی کرسکتی ہے، ہمارے مذہب میں یہ ایک عورت کا بنیادی حق ہے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ بیوہ کو دوسری شادی کی بنیاد پرنوکری سے نکالنا شرعی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس قانون کی بنیاد پربیوہ کو نوکری سے نکالاگیا اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ اوربیوہ کو نوکری سے نکالنےکا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتی ہے، عدالت بیوہ زویا اسلام کی اپیل کو منظور کرتی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ کو انسٹاگرام پر انفالو کردیافیروز خان نے زینب دعا سے 2 جون 2024 کو دوسری شادی کی ہے
مزید پڑھ »
بھارت کی سب سے بڑی ایکسپریس وے پر پڑنے والے گڑھے کا ذمہ دار چوہے قرارسڑک تیار کرنے والی کمپنی نے خود کو مینیجر قرار دینے والے ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم، چیئرمین نادرا عہدے پر بحاللاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری عدالت میں پیش ہوئے
مزید پڑھ »
عفان وحید نے سدرہ نیازی سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دیاداکار کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی
مزید پڑھ »
آزادکشمیر حکومت کا 7 ستمبرکو یوم ختم نبوت سرکاری طور پر منانےکا اعلانیوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منائیں گے، قومی اسمبلی سے پہلے آزاد کشمیر اسمبلی نے ختم نبوت پر قرار داد منظور کی تھی، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق
مزید پڑھ »
'شوہر کی دوسری شادی نہ کروانے والی بیوی کو جیل میں ڈال دیا جائے'یاسر نواز نے حکومتِ پاکستان سے نئے قانون کا مطالبہ کردیا
مزید پڑھ »