خواجہ محمد رفیق شہید کے 52 ویں یوم شہادت پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریموٹ کنٹرول جمہوریت سے نہیں آگے جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درست سمت میں لے جا سکتا ہے اور حکومت کا حصہ بننے سے انکار کی وجہ جہاں خرابی ہوگی وہاں چپ نہیں رہ سکتا۔
پاکستان ریموٹ کنٹرول جمہوریت کے ذریعے آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک درست سمت میں نہیں جارہا میں اسی لیے حکومت کا حصہ نہیں ہوں جہاں خرابی ہوگی وہاں چپ نہیں رہ سکتا۔ خواجہ محمد رفیق شہید کے 52 ویں یوم شہادت پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریموٹ کنٹرول جمہوریت کے ذریعے آگے نہیں بڑھ سکتا اس طرح سے ملک کو آگے نہیں چلایا جاسکتا ملک آپس کی دھینگا مشتی میں الجھا ہوا ہے آج ملک کی سمت درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جتھے بناکر لوگ نکلتے ہیں اور حکومت گھٹنے ٹیک
دیتی ہے، کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتےہیں وہاں ایسا آدمی کیوں بٹھایا گیا جس کا کشمیر کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں،ہم نے کہا تھا یہ کام نہ ہو لیکن کوئی مشورہ سنے تو نہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم کب تک ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر آہ وزاری کریں گے؟ ہمیں بات کرنی پڑے گی کون بات کرے گا میں اسی لیے حکومت کا حصہ نہیں ہوں میرے ساتھیوں کو معلوم ہے اس بات کا، میں بالکل اپنی پارٹی کے اندر ہوں مگر جہاں خرابی ہوگی وہاں چپ نہیں رہ جاسکتا اس پر بات کرنی پڑے گی۔ انہوں ںے کہا کہ نئی امریکن انتظامیہ کو عمران خان سے کوئی دلچسپی نہیں، ان کا انٹرسٹ وہی ہے جو امریکی استعمار کا انٹرسٹ ہے یعنی پاکستان کا ایٹمی پروگرام، بیلسٹک میزائل پروگرام ہے، ہمیں اپنی طاقت کا اندازہ نہیں مگر دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہے جب آپ کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہو تو آپ خاموش کیسے رہیں گے؟ راستہ تو ڈھونڈنا پڑے گا۔جنرل پاشا سے جنرل فیض تک سب کہتے تھے ن لیگ پی پی کو ختم کرکے ایک جماعت لانی ہے، سہیل وڑائچ معروف صحافی اور دانشور سہیل وڑائچ نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے درست فرمایا پاکستان، جمہوریت اور آئین اہم ہیں، آئین پر عمل کر کے ہی جمہوریت آگے چل سکتی ہے، آئین میں لکھا ہے کہ پارلیمان آئین اور قانون بنا سکتی ہے ہمیں یہ کہنے کا بڑا شوق ہے کہ ملک میں بحران ہے ہم نے آئین اور پارلیمان کے ذریعے ان بحرانوں سے نکلنا ہے
پاکستان جمہوریت آئین سعد رفیق حکومت خرابی کشمیری
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شوگر سے متعلق سوشل میڈیا پر غیر حقیقی دعوےمتوازن غذا اور بہتر طرز زندگی سے ہی مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے
مزید پڑھ »
اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری شروع کردیایران کو جوہری پروگرام آگے بڑھانے اور بم کے حصول سے روکنے کیلیے حملہ کیا جا سکتا ہے، اسرائیلی فضائیہ
مزید پڑھ »
کوئی اپنی دولت یا بندوق سے پاکستان کا مالک نہیں بن سکتا، امیر جماعت اسلامیمنظم طریقے سے نوجوانوں کو مایوس کیا جا رہا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ پاکستان میں کچھ نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان
مزید پڑھ »
بچوں کے مقدمات کیلیے ملک میں چلڈرن کورٹس کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہملک میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ بچے اسکول نہیں جا رہے، بچوں کے انصاف سے متعلق تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
ٹرمپ نے پاناما نہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی دے دیپاناما کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، صدر جوز راؤل مولینو
مزید پڑھ »
خواجہ سعد رفیق: مطیع اللہ جان کے مقدمے کو ثابت کرنے کی امکان نہیں ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے مقدمے کو ثابت کرنا ناممکن ہے۔
مزید پڑھ »