سعودی عرب نے طب کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی جدہ میں پہلی مرتبہ روبوٹ کے ذریعے گھٹنے کے جوڑ تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جدہ کے کنگ فہد اسپتال میں پہلی مرتبہ روبوٹ کے ذریعے گھٹنے کے جوائنٹ تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے جو مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔
اس حوالے سے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کنسلٹنٹ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر شہاب بوسطجی نے بتایا کہ روبوٹ روایتی طریقے کے مقابلے میں زیادہ مہارت سے کام انجام دیتا ہے اور اس میں مریض کی تمام معلومات ایکس رے رپورٹ کے ذریعے روبوٹ کو فیڈ کی جاتی ہیں اور آپریشن کے تمام پروسیجر مکمل کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روبوٹ اور نیویگیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے اس حساس پروسیجر میں غلطی کا امکان پہلے کے مقابلے میں کم ہو گیا ہے۔ روبوٹ باریک بینی سے درست جگہ کے تعین میں سرجن کی معاونت کرتے ہیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ جوائنٹ کی تبدیلی کے آپریشن روبوٹ کے ذریعے کیے جا سکتے ہیں تاہم ہڈیوں کی زیادہ حساس سرجری میں روبوٹ کا استعمال ابھی ممکن نہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب حج میڈیا ہب کا آغاز کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہےسعودی عرب کی سرکاری اہلکار کے مطابق، سعودی عرب نے آنے والے حج پرجوش کی کوریج کو آسان بنانے کے لئے ایک میڈیا ہب قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مزید پڑھ »
سعودی عرب کی گوادر متاثرین کیلیے بھیجی گئی امداد بلوچستان حکومت کے حوالےسعودی عرب کی گوادر کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھیجی گئی ہنگامی امداد بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئی۔
مزید پڑھ »
سعودی عرب 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے پر تولنے لگا!سعودی عرب نے 2034 میں منعقد ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
مزید پڑھ »
رمضان میں عمرہ ادائیگی سے متعلق سعودی وزارت حج کا اہم اعلانعرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے پیشگی پرمٹ حاصل کیا جائے۔
مزید پڑھ »
بھٹو کی پھانسی: سپریم کورٹ کی رائے درست قومی تاریخ کو سمجھنے میں معاون ہوگی، وزیر اعظموزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذوالفقار بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کی متفقہ رائے قومی سطح پر تاریخ کو درست تناظر میں سمجھنے میں مددگار ہوگی
مزید پڑھ »
محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیاسابق کپتان محمد حفیط نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے پی سی بی نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
مزید پڑھ »