فیفا کی جانب سے 2034 کے عالمی کپ کے میزبانی کے لیے سعودی عرب کی تصدیق شاید اب تک اس تنظیم کی جانب سے اٹھائے جانے والے سب سے متنازع فیصلوں میں سے ایک ہے۔ اور اس کی وجہ سعودی عرب میں انسانی حقوق پر اٹھنے والے سوالات ہیں۔
تنقید کے باوجود کھیلوں کی دنیا میں بڑھتا اثر و رسوخ: سعودی عرب فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی حاصل کرنے میں کیسے کامیاب ہوا؟فیفا کی جانب سے سعودی عرب کو میزبانی دیے جانے کے اعلان پر سعودی وزیر کھیل عبدالعزیز بن ترکی الفیصل خوشی کا اظہار کر رہے ہیںفٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ سنہ 2034 کا فٹبال ورلڈ کپ سعودی عرب میں منعقد ہو گا۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں فیفا کے حالیہ صدر جیانی انفینٹینو اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں کلب ورلڈ کپ منعقد ہوا اور سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ’آرامکو‘ کے ساتھ فیفا کا سپانسرشپ کا اہم معاہدہ ہو چکا ہے۔بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیںاس کے علاوہ یہ چہ مگویاں بھی ہو رہی ہیں کہ سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے سٹریمنگ پلیٹ...
جرمنی کی تنظیم نے کہا ہے کہ وہ ’تنقید کو سنجیدگی سے لیتی ہے لیکن فیفا سے مل کر آنے والے برسوں میں صورت حال بہتر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘ فٹبال میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے اثررسوخ کی بھی مخالفت ہو رہی ہے۔ اکتوبر میں سو سے زیادہ پروفیشنل خواتین فٹبال کھلاڑیوں نے فیفا کو ایک کھلا خط لکھا اور مطالبہ کیا کہ سعودی آرامکو کو سپانسر کے طور پر ہٹایا جائے کیوں کہ ’یہ پیٹ میں مکے جیسا ہے۔‘
سعودی عرب نے 2021 سے مختلف کھیلوں کے ایونٹ کروانے کے لیے اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی ہے جب شہزادہ محمد بن سلمان نے ’وژن 2030‘ کے تحت ملک کی معیشت کو جدت دینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ فارمولا ون، ہسپانوی اور اطالوی فٹبال کپ کے فائنل، کلب ورلڈ کپ سمیت باکسنگ، گالف اور گھڑسواری کے مختلف ایونٹ منعقد کروائے جا چکے ہیں۔
اگرچہ اس بات کو تسلیم کیا جاتا ہے کہ حالیہ برسوں میں اہم اصلاحات ہوئی ہیں، جیسا کہ خواتین کے حقوق پر، تاہم ان کے مطابق ساتھ ہی ساتھ حقوق سلب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 2034 میں ’سعودی عرب کا سفر کرنے کے خواہش مند شائقین کو علم ہونا چاہیے کہ اس ملک میں ایسی آزادی، جسے جمہوری ممالک میں عام سمجھا جاتا ہے، کے اظہار پر موت ہو سکتی ہے۔‘دوسری جانب سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ معیشت اور سیاحت کو متنوع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جدت اور اصلاحات کا دروازہ کھلے۔ گذشتہ سال کھیلوں کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے ورلڈ کپ کی میزبانی کا دفاع کرتے ہوئے مجھ سے کہا تھا کہ ’سپورٹس واشنگ کا دعویٰ کھوکھلا...
قطر کی طرح سعودی عرب میں بھی جنوبی ایشیا کے تارکین وطن ہی کام کریں گے جہاں ایک کروڑ سے زیادہ غیر ملکی آباد ہیں اور تعمیراتی کام کی وجہ سے خدشات بڑھے ہیں۔ سعودی عرب کی تجزیاتی رپورٹ میں فیفا نے کہا ہے کہ ’چند مقامات پر قانونی اصلاحات درکار ہیں اور منتظم عملدرآمد جس کے بغیر حالات زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔‘
ہم جنس پرستانہ تعلقات مراکش میں بھی غیر قانونی ہیں جو 2030 ورلڈ کپ کا شریک میزبان ہے اور قطر میں بھی ایسا ہی قانون تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کرے گافیفا نے اعلان کردیا، وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد، ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی اسپین، پرتگال اور مراکش کے حصے میں آئی
مزید پڑھ »
آئی سی سی بورڈ میٹنگ چیمپئنز ٹرافی کے میزبانی کے بارے میں فیصلہ نہیں کیاآئی سی سی کی بورڈ میٹنگ کے بعد پاکستان نے مزید وقت کی درخواست کی اور چیمپئونس ٹرافی کے میزبانی کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوا۔
مزید پڑھ »
بھارتی اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی پر مزید چاپ کرتے ہوئےبھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے زمانے میں بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا مقصد کھیلوں کی حفاظت قرار دیا۔
مزید پڑھ »
انڈیا کی 17 سالہ کاظمہ نے ورلڈ کیرم چیمپیئن شپ میں ملک کی عزت کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے17 سالہ کاظمہ نے امریکہ میں منعقدہ ورلڈ کیرم چیمپیئن شپ میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر انڈیا کی عزت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی کا بیان جھوٹ ہے میں خود عمران خان کے ساتھ مدینے میں موجود تھا، طاہر اشرفیاس بیان میں ایک فیصد بھی سچ نہیں یہ سراسر جھوٹ اور پاکستان و سعودیہ عرب کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کا احتجاج منسوخ کرنے پر غورپی ٹی آئی کی کمیٹی کے ارکان کی اکثریت عدالت کے فیصلے کی روشنی میں 24 نومبر کے احتجاجی مارچ کو منسوخ کرنے کے حق میں تھی
مزید پڑھ »